قومی

Google’s Pixel series will soon be manufactured in India: ہندوستان میں جلد شروع ہوگی  گوگل پکسل سیریز کی مینوفیکچرنگ، سندر پچائی نے کہا- ہم ڈیجیٹل ترقی میں شراکت دار بننے کے لیے ہیں پرعزم

گوگل کی پکسل سیریز کی مینوفیکچرنگ جلد ہی ہندوستان میں شروع ہوگی اور گوگل پکسل 8 کا پہلا میڈ ان انڈیا ماڈل 2024 میں مارکیٹ میں آئے گا۔ یہ اعلان 19 اکتوبر جمعرات کے روز گوگل فار انڈیا 2023 ایونٹ میں گوگل کے سینئر افسر رک اوسٹرلو نے کیا۔ دوسری جانب ایونٹ کے بعد گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ہم نے گوگل فار انڈیا پروگرام میں ‘میک ان انڈیا’ پکسل اسمارٹ فونز بنانے کا منصوبہ شیئر کیا ہے اور امید ہے کہ پہلی ڈیوائس 2024 میں لانچ کی جائے گی۔ ہم ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہیں اور ‘میک ان انڈیا’ کے لیے تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں پی ایم او اور اشونی وشنو کو بھی ٹیگ کیا۔

 

پکسل اسمارٹ فونز کے لیے ہندوستان ایک ترجیحی مارکیٹ: اوسٹرلو

اوسٹرلو نے دہلی میں گوگل فار انڈیا ایونٹ کے نویں ایڈیشن میں کہا، “ہندوستان Pixel اسمارٹ فونز کے لیے ایک ترجیحی مارکیٹ ہے، اور ہم اپنے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی بہترین صلاحیتوں کو پورے ملک کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔” Google اور Alphabet Inc کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ کمپنی ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔

پروگرام میں آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو بھی موجود تھے

گوگل انڈیا کے زیر اہتمام اس پروگرام میں مرکزی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پچھلی دہائی میں ہندوستان کے اندر الیکٹرانک مینوفیکچرنگ میں نمایاں پیش رفت کی وضاحت کی۔ ہندوستان کا موبائل فون مینوفیکچرنگ سیکٹر 44 بلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ میک ان انڈیا حکومت ہند کا ایک انقلابی آئیڈیا ہے جس نے سرمایہ کاری اور اختراع کو فروغ دینے، دانشورانہ املاک کے تحفظ اور ملک میں عالمی معیار کا مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر بنانے کے لیے بڑے نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس اقدام نے ہندوستان میں کاروبار کرنے کے پورے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔ اب پوری دنیا کے سرمایہ کار ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago