بین الاقوامی

Six Israeli captives to be released:حماس650 فلسطینیوں کے بدلے سنیچر کو چھ اسرائیلی یرغمالیوں کو کرے گا رہا،ناموں کی فہرست جاری

حماس نے ہفتہ کے روز رہا کیے جانے والے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی شناخت ظاہر کردی، کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت ظاہر کرنے والوں میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توو، عمر ونکیرٹ، طال شوہام، اویرہ منگستو اور ہشام السید شامل ہیں۔فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سرگرم گروپ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے میں سنیچر کو اسرائیل کی مختلف جیلوں سے 650 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔فلسطینی این جی او کی ترجمان امانی سراہنیہ نے بتایا کہ ابھی تک رہا ہونےوالے فلسطینیوں میں 445 وہ افراد تھے جنہیں حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 60 افراد کو طویل قید جبکہ 50 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے علاوہ 47 فلسطینی ایسے تھے جنہیں 2011 میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا جاری ہے۔ مزید یہ کہ ہفتے کے روز یرغمال افراد کی رہائی مقررہ منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں آئے گی۔ادھر یرغمالیوں کی لاشوں کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز حماس کی جانب سے حوالے کی جانے والی دو لاشیں شیر خوار بچے کفیر بیباس اور اس کے چار سالہ بھائی ارییل بیباس کی ہیں۔ فوج کے مطابق حوالے کی جانے والی تیسری لاش ان بچوں کی ماں شیری بیباس کی نہیں ہے جو پلان کے مطابق حوالے کی جانا تھی۔ یہ لاش کسی اور یرغمالی کی بھی نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ لاش ابھی تک نا معلوم ہے۔

ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے نمائندے اسٹیف ویٹکوف کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کی جبری ہجرت نہیں ہے، بلکہ یہ یقینا ان لوگوں کے لیے بہتر حقیقت پیدا کرنے اور وسیع مواقع کا دروازہ کھولنے کے لیے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shehzad Poonawalla: ٹی وی شو رائز اینڈ فال میں شہزاد پونا والا سے ہاتھا پائی، کیسے شروع ہوا تنازع؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…

51 minutes ago

Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…

1 hour ago

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

2 hours ago

Iran US War: ایران کے ساتھ ہر معاہدے کے لیے ہم تیار، امریکی نیت پر اعتماد نہیں

ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…

3 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…

3 hours ago