قومی

BJP govt drowning in Uttar Pradesh in debt: یوپی کے ہر شخص پر 36 ہزار روپئے کا قرض ہے،یوپی حکومت کے ہر محکمے میں کرپشن اپنے شباب پر ہے:اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کو قرض میں غرق کردیا ہے۔ یوپی میں ہر شخص پر 36 ہزار روپے کا قرض ہے۔ ریاست پر تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے اس بجٹ میں بھی بی جے پی حکومت نے 91 ہزار کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ آزادی کے بعد 2017 تک اتر پردیش پر 3 لاکھ کروڑ روپے کا قرض تھا۔ لیکن، یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے پچھلے آٹھ سالوں میں 6 لاکھ کروڑ روپے کا  اور قرض لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اترپردیش پر مسلسل قرض کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ بی جے پی حکومت بھی اپنی غلط معاشی پالیسیوں سے ملک اور ریاست کی معیشت کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ حکومت یہ سب کچھ چند سرمایہ داروں کے منافع کے لیے کر رہی ہے۔ اس حکومت میں غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ سماج کا ہر طبقہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے۔ کسان، نوجوان، تاجر، خواتین، سبھی پریشان ہیں۔ لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ نہیں ہے۔ عوام کی جیبیں خالی ہیں۔

ہر محکمے میں کرپشن ہے- اکھلیش یادو

ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی ترقیاتی اسکیمیں صرف کاغذوں پر ہیں۔ حکومت جھوٹے اعداد و شمار دے کر زمینی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہر محکمے میں کرپشن ہے۔ ریاست میں اتنی کرپشن کبھی نہیں ہوئی۔ تعمیراتی کاموں سے لے کر محکمہ صحت اور پولیس تک ہر جگہ کرپشن ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت مکمل طور پر جھوٹ، لوٹ مار اور بے ایمانی کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔ کسانوں، نوجوانوں اور عام لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ عوام الیکشن کا انتظار کر رہی ہے۔ 2027 میں عوام جھوٹ، لوٹ مار اور بے ایمانی کی بی جے پی حکومت کو ہمیشہ کے لیے اقتدار سے نکالنے کا راستہ دکھائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Violence Case: سنبھل تشدد کے ملزم افروز کی این ایس اے حراست منسوخ، سپریم کورٹ کا یوپی حکومت پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت…

22 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ٹی وی شو رائز اینڈ فال میں شہزاد پونا والا سے ہاتھا پائی، کیسے شروع ہوا تنازع؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…

2 hours ago

Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…

2 hours ago

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

3 hours ago