بین الاقوامی

Sheikh Hasina’s son praises Khaleda Zia’s statement: ’’آئیے ماضی کو بھول جائیں اور مستقبل کی طرف دیکھیں‘‘، شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیان کی تعریف کی

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں مجاہدین آزادی کے رشتہ داروں کے لیے 30 فیصد ملازمتوں میں ریزرویشن کے خلاف احتجاج میں تشدد، آتش زنی اور اندرونی تنازعات میں سینکڑوں لوگوں کی موت کے بعد، اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 5 اگست کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر ہندوستان آگئیں۔ سیاسی عدم استحکام کے درمیان، شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے آئی اے این ایس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں، سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی ’’پرانی باتیں بھول جانے‘‘ کی اپیل کے لیے ان کی تعریف کی ہے۔

سجیب واجد نے بنگلہ دیش کی موجودہ پرتشدد صورتحال کو شام اور افغانستان جیسی قرار دیا۔ وہ کہتے ہیں، ’’آج بنگلہ دیش کی صورتحال شام یا افغانستان جیسی ہے۔ ملک میں امن و امان نہیں ہے اور مکمل انارکی ہے۔ اگر (محمد) یونس جمہوریت بحال کر سکتے ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ بنگلہ دیش ایک اور افغانستان بن جائے گا۔

انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے درمیان اقلیتی ہندوؤں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور کہا، ’’ملک میں دو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، بنگلہ دیش میں حکومت کو اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے کیونکہ ہم سیکولرازم پر یقین رکھتے ہیں۔ اقلیتی رائے دہندگان کو یہ محسوس کرنا چاہیے کہ وہ کسی بھی دوسرے شہری کی طرح اہم ہیں اور جب تک موجودہ حکومت اقتدار میں ہے اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

شیخ حسینہ کے ملک سے فرار ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوئیں سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے ’’ماضی کو بھلانے” کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے واجد نے کہا، ’’میں واقعی ان کے اس بیان کی تعریف کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ ’’آئیے ماضی کو بھول جائیں اور مستقبل کی طرف دیکھیں‘‘۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بدعنوانی کے الزام میں 17 سال کی سزا کاٹ رہی بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملک کی عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ’’ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد کی‘‘۔ اس کے علاوہ عوام کو امن کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’نفرت‘ یا ’انتقام‘ سے نہیں، بلکہ ملک کی بحالی کے لیے ’محبت اور امن‘ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

79سالہ خالدہ ضیا بنگلہ دیش میں نیشنلسٹ پارٹی کی قومی صدر ہیں۔ عدالت نے انہیں 2018 میں کرپشن کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے ملک کی عوام سے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago