بھارت ایکسپریس۔
G-20 Summit 2023 in India: ہندوستان کی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس آج (ہفتہ، 9 ستمبر) سے شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھرکے سرکردہ رہنما ہندوستان آئے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی آئے ہوئے ہیں۔ جو اس کانفرنس میں شرکت کے ایک دن بعد بھی ہندوستان میں قیام کریں گے، جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں واضح پیغام جائے گا کہ ہندوستان اورسعودی عرب کے موجودہ تعلقات کتنے اچھے ہیں۔
دراصل، جی-20 سربراہی اجلاس کے بعد، سعودی ولی عہد 11 ستمبرسے ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، محمد بن سلمان 9 اور10 ستمبرکو جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس سے قبل، جون میں وزیراعظم مودی اورمحمد بن سلمان کے درمیان فون پربات چیت ہوئی تھی، جب دونوں نے کنیکٹیوٹی، توانائی، دفاع، تجارت اورسرمایہ کاری میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
محمد بن سلمان نے سال 2019 میں کیا تھا ہندوستان کا دورہ
واضح رہے کہ 4 سال قبل یعنی فروری 2019 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ ایسے میں یہ ان کا ہندوستان کا دوسرا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 11 ستمبرکو سب سے پہلے ہندوستانی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم مودی کی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پرخصوصی نظر
سعودی عرب وزیراعظم نریندرمودی کے لئے بہت اہم ملک رہا ہے۔ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات استوارکئے ہیں۔ 22-2015 کے درمیان وزیراعظم مودی نے کل چار باریو اے ای کا دورہ کیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے۔ 22-2021 میں دو طرفہ تجارت 42.6 بلین ڈالر تھی۔ ہندوستان کی تیل کی درآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 18 فیصد تھا۔ توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں تقریباً 2.4 ملین ہندوستانی رہتے ہیں اور مملکت ہرسال 175,000 ہندوستانیوں کے لئے حج کا اہتمام کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…