بھارت ایکسپریس۔
Shoaib Ibrahim Dipika Kakar Fight: ٹی وی کی مشہور جوڑیوں میں شمار دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم ان دنوں اپنا پیرنٹ ہڈ انجوائے کر رہے ہیں۔ اس سال جون کے مہینے میں دیپیکا نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ وہیں آئے دن جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔ فینس بھی اس جوڑے پر بے شمار پیار لٹاتے ہیں۔ وہیں جوڑے کے درمیان کچھ ایسا ہوا کہ دیپیکا اپنے شوہر شعیب سے بے حد ناراض ہوگئی ہیں۔ دونوں کے درمیان جم کرلڑائی چھڑ گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف جوڑے کے اپنے بلاگ میں کیا گیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی وجہ سے ہوئی جوڑے کی لڑائی
دیپیکا ککڑاور شعیب ابراہیم کے درمیان لڑائی کی وجہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ہیں۔ دراصل، شعیب ابراہیم نے اکیلے ہی شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھنے کا پلان بنا لیا تھا۔ وہیں دیپیکا ککڑ کو ان کی یہ بات بلکل بھی پسند نہیں آئی اور وہ اپنے شوہر سے بے حد ناراض ہوگئیں۔
دیپیکا ککڑ نے بنایا یہ پلان
تاہم شعیب ابرہیم نہیں مانے۔ انہوں نے دیپیکا سے کہا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں، لیکن یہ شاہ رخ خان کی فلم ہے۔ غصے سے پریشان دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہم بھی فلم دیکھنے جائیں گے۔ دبئی بھی گھومنے جائیں گے اور ساتھ میں کسی کو نہیں لے جائیں گے۔
شعیب ابراہیم نے معافی مانگی
شعیب ابراہیم جب فلم دیکھ کر واپس آئے توانہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ انہیں یاد کر رہے تھے۔ پھر شعیب ابراہیم نے وعدہ کیا کہ وہ اب دیپیکا ککڑ کو گھمانے لے کرجائیں گے۔ یہ سن کر دیپیکا ککڑ بے حد خوش ہوگئیں۔
دیپیکا کے گھر والے شادی کے بعد سے ناراض؟
واضح رہے کہ شادی کے بعد دیپیکا ککڑ کے گھر والوں نے ان سے تمام رشتے ختم کرلئے ہیں۔ شعیب ابراہیم کے ساتھ نکاح دیپیکا کی بہنوں کو منظور نہیں تھا۔ حالانکہ شادی کے بعد دیپیکا اور شعیب ابراہیم کی جوڑی بے حد خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…