بین الاقوامی

لانگ مارچ کے دوران ایک حادثے میں خاتون صحافی صدف نعیم کی موت

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوریج کرنے والی خاتون صحافی صدف نعیم کی ایک حادثہ میں موت ہو گئی۔ یہ حادثہ  اتوار کو ضلع گوجرانوالہ کے علاقے سادھوک کے قریب ہوا۔ خاتون صحافی صدف نعیم چینل فائیو میں زیر سروس تھیں۔ چینل فائیو کے مطابق صحافی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر نے کچل دیا۔

ڈاؤن کی رپورٹ کے مطابق نعیم کنٹینر سے گریں، جس کے بعد انہیں گاڑی نے کچل دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون میڈیا پرسن جاں بحق ہوئی، عمران خان نے خود گاڑی سے نیچے اتر کر واقعے کا معائنہ کیا جب کہ ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

چینل فائیو سے تصدیق کرنے سے پہلے چوہدری نے کہا کہ ہم شناخت کے بارے میں سو فیصد یقین نہیں رکھتے، واقعہ افسوسناک ہے۔ چوہدری نے عوام پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ چلتے ہوئے احتیاط برتیں، اور کہا کہ مارچ میں حصہ لینے والوں کی جانیں قیمتی  ہیں اور  ان کی عزت ہماری زمہ داری ہے۔

واقعے کے نتیجے میں پی ٹی آئی نے حادثے کا شکار ہونے والے فرد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کی سرگرمیاں ملتوی کر دیں۔ یعنی مارچ روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے رپورٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

حامیوں سے ایک مختصر خطاب میں، انہوں نے کہا، “انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ہم آج مارچ کو ملتوی کر رہے ہیں۔ ہم خاتون کے اہل خانہ سےدرخواست کرتے ہیں کہ وہ  اس سانحے سے نمٹنے کے لیے صبراور حکمت  سے کام لیں۔”

Bharat Express

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

52 minutes ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

2 hours ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

3 hours ago

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

4 hours ago