علاقائی

بڑھتی آلودگی کے مد نظر یو پی پی سی بی بڑا ایکشن

UPPCB نے GRAP کے قوانین کی عدم تعمیل پر بڑی کارروائی کی ہے۔  اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کی ٹیم نے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر 7.90 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔شاردا یونیورسٹی، مہاگن انڈیا بلڈر سمیت کئی صنعتیں اور تعمیراتی مواد فراہم کرنے والی کچھ بڑی کمپنیز اس جرمانہ کا شکار ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ  سائٹ 5 کی ایک کمپنی کو  بھی سیل کر دیا گیا ہے۔  کمپنی میں بوائلر کو  محدود  ایندھن پر چلایا جا رہا تھا۔  یو پی پی سی بی سے ملی اطلاع کے مطابق شاردا یونیورسٹی کی کینسر بلڈنگ کے پاس تعمیراتی سامان کھلے میں رکھا گیا تھا۔

جس کی وجہ سے یونیورسٹی پر 50 ہزار روپے کا  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  دوسری طرف گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سیکٹر 16C میں مہاگن انڈیا بلڈر کے پروجیکٹ مہاگن مائی ووڈس پر قواعد کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔  جس کی وجہ سے کمپنی پر ایک لاکھ روپے کا  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ایکوٹیک 3 کے ویمن انٹرپرینیور پارک میں پلاٹ نمبر 33 سی پر بھی کھلے میں تعمیراتی میٹریل رکھنے  کی وجہ سے کمپنی مالک پر 30 ہزار روپے کا  جرمانہ  عائد کیا گیا ہے۔

صنعتی سیکٹر سائٹ 5 میں سویتا کھرانہ کی کمپنی پر 50 ہزار  روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  نالج پارک 3 میں سوبیرام بھڈانہ کے پلاٹ پر بھی  GRAPکے قوانین کی خلاف ورزی کرنے  پر 50 ہزار  روپے کا جرمانہ  عائد کیا گیا ہے۔  شرما مارکیٹ میں واقع بالاجی بلڈنگ میٹریل سپلائر اور لولی بلڈنگ میٹریل سپلائر پر 30-30 ہزار  روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

6 hours ago