سیاست

موربی پل حادثےکے مد نظر کانگریس اور بی جے پی کے کئی پروگرام ملتوی

موربی پل حادثے کے سلسلے میں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی کانگریس کی پریورتن یاترا اب یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ بی جے پی کے میڈیا کوآرڈینیٹر یاگنیش دوے نے کہا کہ یکم نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو بی جے پی کی پیج کمیٹی کے ارکان سے عملی طور پر خطاب کرنا تھا۔

کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے بیان میں بتایا ہے کہ پارٹی کی پانچ پریورتن یاترا جو ریاست کے مختلف حصوں سے 31 اکتوبر کو شروع ہوگی، اب یکم نومبر کو جھنڈا دکھا کر روانہ کی جائے گی۔موربی پل سانحہ میں ہلاک ہونے والوں میں 12 راجکوٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ موہن کنڈاریا کے دور کے رشتہ دار ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں موربی کی ضلعی انتظامیہ نے کچھ بچوں کو بازیاب کرایا ہے جن کے قریبی رشتہ دار لاپتہ ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بچوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکر نے موربی پل گرنے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا پل کو عوام کے لیے دوبارہ کھولنے سے پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ گجرات کے لوگوں کو اس سانحے کی وضاحت کریں۔

Bharat Express

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

2 hours ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

3 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

4 hours ago