30اکتوبر کو چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کوتعزیاتی پیغام بھیجا ، جس میں سیئول میں بھگدڑ کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکت پر انہوں نے اظہارافسوس کیا ۔
شی جن پنگ نے کہا کہ “جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بھگدڑ میں متعدد ہلاکتوں کی خبر سن کر مجھے صدمہ پہنچا ہے۔ میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے زخمیوں کے متاثرین اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ کئی چینی شہری بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جنوبی کوریا ان کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا “
اسی دن چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈاک سو کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول بھگدڑ کے بعد ایٹون میں صدارتی محل میں ٹیلی ویژن پر شہریوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین سے اظہار تعزیت کے لیے قومی سوگ میں شامل ہونےکا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے سے نمٹنے کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ایمرجنسی میڈیکل سسٹم شروع کیا جائے گا، تاکہ زخمیوں کے فوری علاج اور متاثرین کی آخری رسومات میں مدد کی ہر ممکن کوشش کی جا سکے۔اپنی تقریر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے اہم کام حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانا اور ایسے حادثات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا ہے۔
30 اکتوبر کو، جنوبی کوریا میں چینی سفارت خانے نے چائنا میڈیا گروپ کو تصدیق کی کہ بھگدڑ میں ایک اور چینی شہری ہلاک اور دو دیگر چینی شہری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک کل 4 چینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 29 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر سیئول کے ایٹون میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ جنوبی کوریا کے فائر ڈپارٹمنٹ کی تازہ ترین خبروں کے مطابق بھگدڑ کے نتیجے میں 153 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 19 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ لیکن ان سے متعلق دیگر معلومات جیسے قومیت، جنس، عمر وغیرہ کی جانکاری نہیں ہے۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…