بین الاقوامی

Russian missile strike in Poltava kills 41: یوکرین میں اب تک کا سب سے خطرناک روسی حملہ،41 افراد ہلاک،180 سے زائد زخمی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز کہا کہ دو روسی بیلسٹک میزائل یوکرین کے وسطی مشرقی علاقے میں اساتذہ کے انسٹی ٹیوٹ اور ہسپتال کے قریب گرے ہیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملہ پولٹاوا شہر میں ہوا۔ پولٹاوا روس کی سرحد سے تقریباً 110 کلومیٹر (70 میل) اور کیف سے تقریباً 350 کلومیٹر (200 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔

اب تک کا سب سے بڑا حملہ، کیا معلومات ہیں؟

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی جنگ میں یہ سب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے، حالانکہ ابھی تک سرکاری طور پر ایسی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق اس حملے میں 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کی طرف سے آج دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد یوکرین کے پولٹاوا میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں  صدر زیلنسکی نے کہا کہ مجھے پولٹاوا میں روسی حملے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق دو بیلسٹک میزائلوں نے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک تعلیمی ادارے اور قریبی ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دھماکوں کے بعد لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو بچا لیا گیا، لیکن 180 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں اور طبی عملے نے 25 افراد کو بچا لیا ہے جن میں سے 11 کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔روس اور یوکرین کی جنگ حالیہ دنوں میں پھر سے تیز ہوگئی ہے۔ حال ہی میں یوکرائنی صدر نے رات بھر اور صبح سویرے ہونے والی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد میزائل داغے گئے۔ ان حملوں کی وجہ سے یوکرین کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ یوکرین کا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ نمایاں طور پر متاثر ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

51 minutes ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

1 hour ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

2 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

2 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

3 hours ago