یوکرینی شہر پر پتن نے خطرناک حملہ کیا ہے، 14 کی موت ہوگئی ہے۔
روس اوریوکرین کے درمیان جاری جنگ نے ایک بارپھرخطرناک شکل اختیارکرلیا ہے۔ محدود جنگ بندی ہونے کے باوجود روس نے یوکرین کے کسی کریوی ریہہ شہرپرخطرناک میزائل حملہ کیا۔ اس میں کم ازکم 14 افراد کی موت ہوگئی اوردرجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔ مقامی افسران نے بتایا کہ یہ حملہ ایک رہائشی علاقے کے بیچ میں ہوا، جہاں میزائل گرنے کے سبب چاروں طرف تباہی مچ گئی۔ ملبے کے نیچے ابھی بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
کریوی ریہ شہرکی دفاعی انتظامیہ کے سربراہ اولیکجینڈرولکل نے کہا کہ ایک بیلسٹک میزائل براہ راست رہائشی علاقے میں گرا۔ اس حملے میں پانچ معصوم بچے بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ جائے وقوعہ کے قریب کھیل کا میدان تھا، جہاں دھماکے کے بعد خوف وہراس کی فضاء پھیل گئی۔ کئی اپارٹمنٹس کوبری طرح نقصان پہنچا اورکئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ راحت اوربچاؤکی کارروائیاں جاری ہیں تاہم انتظامیہ اب بھی کئی لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
زیلنسکی کے گڑھ میں کیا حملہ
کریوی ریح یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کا آبائی شہرہے، جوگزشتہ چند دنوں سے مسلسل روسی حملوں کی زد میں ہے۔ اس ہفتے شہرکے ایک اورحصے میں بھی حملہ ہوا تھا، جس میں چارافراد مارے گئے تھے۔ اس تازہ حملے کوروس کی جنگی پالیسی کا حصہ قراردیا جا رہا ہے، جس کے تحت وہ یوکرین کے اہم شہروں کونشانہ بنا رہا ہے۔
زیلنسکی نے لگائی مدد کی گہار
روسی حملے کے بعد یوکرینی افسران نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی گہارلگائی ہے۔ شہرکے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں اورراحت ملازمین دن رات ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس بے قصورشہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے جنگ کے انسانی بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ کریوی ریہہ فرنٹ لائن سے تقریباً 70 کلو میٹر دورہے اوراس کی آبادی تقریباً 6 لاکھ ہے۔ یہ شہرروس-یوکرین جنگ میں ایک اہم مرکز بنا ہوا ہے، جسے باربارروسی حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حملے کے بعد یوکرین نے ایک بارپھراپنے مغربی اتحادیوں سے زیادہ فوجی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…
اساتذہ کی شدید کمی، بدحال اسکولوں اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے خلاف شروع ہونے…
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ابتدا ہی سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں…