انٹرٹینمنٹ

Akshay Kumar on Jallianwala Bagh: جلیانوالہ باغ پر اکشے کمار نے کہا- تاریخ کی کتابوں نے جو سکھایا، وہی جانتا ہوں

نئی دہلی: 13 اپریل 1919 کو ہونے والے جلیانوالہ باغ قتل عام پر مبنی اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم سینما گھروں سے زیادہ دور نہیں ہے۔ اداکار اکشے کمار اور آر مادھون نے سیاسی شخصیات کے ساتھ منگل کے روز نئی دہلی میں منعقدہ فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمار نے کہا، ’’تاریخ کی کتابوں نے جو سکھایا، وہی جانتا ہوں‘‘ اداکار نے کہا کہ جب جلیانوالہ باغ کی بات آئی تو انہیں صرف وہی پتہ تھا جو تاریخ کی کتابوں نے انہیں سکھایا تھا۔

’کیسری: چیپٹر 2‘ کے پریمیئر میں کئی اہم سیاسی لیڈران نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں اکشے کمار، آر مادھون، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج، دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا اور وزیر انوراگ ٹھاکر نے شرکت کی۔

پریمیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اکشے نے کہا، ’’ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ہردیپ سر نے پورے پروگرام کا اہتمام کیا اور اس کی میزبانی کی۔ مجھے امید ہے کہ لوگوں کو فلم پسند آئے گی۔‘‘

اکشے نے کہا کہ وہ بہت شکر گزار اور خوش ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وکیل سی شنکرن نائر کے بارے میں بات کی۔ اکشے نے کہا، ’’میں شکر گزار اور خوش ہوں کہ انہوں نے اسے دیکھا اور اسے قبول کیا۔‘‘

اکشے نے اعتراف کیا کہ وہ جلیانوالہ باغ قتل عام کے بارے میں تھوڑا بہت معلوم ہے، جو انہوں نے تاریخ کی کتابوں میں پڑھا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے اس کے بارے میں بس اتنا معلوم تھا کہ جلیانوالہ باغ میں کیا ہوا تھا؟ میں صرف وہی جانتا تھا جو تاریخ کی کتابوں نے مجھے پڑھایا، لیکن تاریخ کی کتابوں نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ اس کے بعد کیا ہوا۔‘‘

اکشے کو یہ بھی امید ہے کہ برطانوی حکومت ’کیسری چیپٹر 2‘ دیکھے گی۔ اداکار نے مزید کہا، ’’میں بس امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ برطانوی حکومت اس فلم کو دیکھے اور انہیں احساس ہو کہ کیا غلط ہوا ہے اور وہ اسے قبول کریں۔‘‘

’کیسری‘ کا سیکوئل ’کیسری چیپٹر 2‘ شنکرن نائر کے بیٹے رگھو پلات اور بہو پشپا پلات کی کتاب ’دی کیس دیٹ شوک دی ایمپائر‘ پر مبنی ہے، جو سی شنکرن نائر اور 1919 کے جلیانوالہ باغ کے قتل عام پر مبنی ہے۔ ’کیسری چیپٹر 2‘ 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court refuses to hear new petitions on Waqf Act: سپریم کورٹ کا نئی عرضیوں پر سماعت سے انکار، زیر سماعت 5 درخواستوں کو ترجیح

سپریم کورٹ نے وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی نئی عرضیوں پر سماعت سے انکار…

51 minutes ago

PM Modi congratulates Kamla Persad-Bissessar: ترینیداد و توباگو کے عام انتخابات میں کملا پرساد بِسیسر کی واپسی، پی ایم مودی نے انتخابی جیت پر دی مبارکباد

ہندوستان، ترینیداد و توباگو کے درمیان تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات…

2 hours ago