اسدالدین اویسی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر بڑی اپیل کی ہے۔
نئی دہلی: وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے احتجاج کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے عوام سے ’لائٹ آف‘ یعنی بتی بند کرکے احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس اقدام کی حمایت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے بھی ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ 30 اپریل کی رات 9 بجے سے 9:15 بجے تک 15 منٹ کے لئے گھروں کی لائٹیں بند رکھیں۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 30 اپریل کورات 9 بجے سے 9:15 بجے تک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بلیک آؤٹ احتجاج کی حمایت کریں، جووقف (ترمیمی) قانون کے خلاف ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے مزید کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ مذکورہ وقت کے دوران اپنے گھروں کی بتی بند رکھیں تاکہ ہم وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کویہ پیغام دے سکیں کہ نیا قانون آئین، بنیادی حقوق، آرٹیکل 14، 15، 25، 26 کی خلاف ورزی ہے اوریہ خاص طورپروقف بورڈزمیں مداخلت کے مترادف ہے۔
سپریم کورٹ میں 5 مئی کوسماعت
نئے وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔ عدالت نے 16 اور17 اپریل کوان درخواستوں پرابتدائی سماعت کی تھی، جس کے دوران مرکزکی مودی حکومت نے جواب دینے کے لئے 7 دن کا وقت مانگا تھا۔ حکومت نے اب جواب داخل کردیا ہے اور اس معاملے کی اگلی سماعت 5 مئی کوہوگی۔
سنجیو کھنہ کی قیادت میں ہوگی
قابل ذکرہے کہ گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس آف انڈیا سنجیوکھنہ کی قیادت والی بینچ نے وقف بائی یوزر، ضلع کلکٹرکواضافی اختیارات دیئے جانے اورغیرمسلموں کووقف بورڈ میں شامل کرنے سے متعلق دفعات پرسوالات اٹھائے تھے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے اپنا جواب داخل کردیا ہے۔ اب معاملے کی سماعت 5 مئی کو ہونی ہے، تب عدالت کا فیصلہ کیا ہوتا ہے، وقف قانون سے متعلق صورتحال واضح ہوسکے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…
سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…
رپورٹ کے مطابق، کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے حملے میں 12 افراد…