پی ایم مودی اس وقت روس میں ہیں۔ وزیر اعظم مودی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ماسکو گئے ہیں۔ یہ ملاقات کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کورونا کے بعد پہلی بار روس گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں روس کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے بعد صدر پوتن نے پی ایم مودی سے کہا کہ ہندوستانی جلد ہی ملک واپسی ہوگی ۔
جانئے کیا ہے پورا معاملہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل کی رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بھارتیوں کو دھوکہ دہی سے سرحد پر سیکورٹی معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں موسلادھار بارش سے حالات خراب، کئی اضلاع میں آج اسکول اور کالج بند؟ امتحانات بھی ملتوی
اسد الدین اویسی نے لکھا تھا خط
حیدرآباد کا ایک نوجوان بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں پھنس گیا تھا۔ نوجوان نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت ہند سے مدد کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد متاثرہ خاندان نے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی سے رابطہ کیا۔ اس سلسلے میں اویسی نے 25 جنوری کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کو ایک خط لکھا تھا۔ اس میں انہوں نے نوجوانوں کی واپسی کے لیے حکومت سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔
بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…