بین الاقوامی

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گومی سٹی کونسل کا ملازم روبوٹ سیڑھیوں کے نیچے غیر معمولی حالت میں پایا گیا جسے مقامی میڈیا ملک کی پہلی روبوٹ خودکشی قرار دے رہا ہے۔سرکاری ملازم کے طور پر فرائض انجام دینے والا ایک روبوٹ سیڑھیوں سے نیچے جا گرا جس پر بہت سے لوگ حیران رہ گئے۔بہت سے لوگ اسے جنوبی کوریا میں ’پہلے روبوٹ کی خود کشی‘ قرار دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت میں پہلی اور دوسری منزل  کی سیڑھی کے درمیان فرش پر گرا پایا گیا۔ اس کے ٹکڑے ہو چکے تھے۔  واقعے نے لوگوں کو تشویش اور غم میں مبتلا کر دیا۔اس واقعے کے بعد روبوٹ پر مسلط کیے گئے زیادہ کام پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ روبوٹ کو اگست 2023 میں کام پر رکھا گیا تھا۔ یہ روبوٹ سپروائزر کئی طرح کے فرائض انجام دیتا تھا جن میں دستاویزات کی ڈلیوری اور لوگوں کی مدد بھی شامل ہے۔لوگ روبوٹ کو دیے گئے زیادہ کام اور اس سے وابستہ توقعات پر بحث کر رہے ہیں۔

مشرقی ایشیائی ملک میں سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یہ روبوٹ گذشتہ ماہ دو میٹر (ساڑھے چھ فٹ) کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ’مردہ‘ پایا گیا۔بعض عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حادثے سے قبل روبوٹ افسر کو ’ایک ہی جگہ گھومتے ہوئے دیکھا تھا جیسے کہ وہاں کچھ موجود ہو۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سٹی کونسل کے ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ حکام فی الحال روبوٹ کے گرنے کی اصل وجہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔عہدے دار نے بتایا کہ کمپنی نے روبوٹ کے ٹکڑوں کو جمع کر لیا جن کا مزید تجزیہ کیا جائے گا۔  روبوٹ کو ’روزانہ دستاویزات کی ڈلیوری، شہر کی تشہیر اور شہریوں کو معلومات فراہم کرنے‘ کا کام سونپا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago