ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی انتخابی کامیابی کے بعد ہفتے کی شام اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔پزشکیان نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں بہت سے چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود ہم عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ہم ملک میں ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میرا نام بیلٹ بکس سے باہر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی قیادت کے بغیر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جہاں ہم اس وقت ہیں۔انہوں نےکہا کہ ان کے حریف سعید جلیلی ایک دوست ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ اصلاح پسند مسعود پزشکیان نے کو قدامت پسند امیدوار سعید جلیل کو شکست دیتے ہوئے دوسرے مرحلے میں حتمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت لیا تھا۔وزارت داخلہ کی طرف سے شائع کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق پزشکیان کو 16 ملین سے زیادہ ووٹ ملے، جب کہ جلیلی کو 13 ملین سے زیادہ ووٹ ملے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے دور میں ٹرن آؤٹ 49.8 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
اصلاح پسند صدر کے اختیارات کیا ہیں؟
ایران میں صدر اعلیٰ ترین منتخب عہدیدار ہیں۔ سپریم لیڈر کے بعد انہیں دوسرے نمبر پراختیارات کا حامل عہدیدار سمجھا جاتا ہے مگر ایران میں حقیقی طاقت اور اختیارات سپریم لیڈر کے پاس ہیں۔پزشکیان ریاستی پالیسی کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہوں گے جس کے خدوخال سپریم لیڈر علی خامنہ ای طے کرتے ہیں۔صدر حکومت کے روزمرہ کے امور کو سنبھالنے کا ذمہ دار ہے اور ملکی پالیسی اور خارجہ امور پر اس کا خاصا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران صدر کے پاس سکیورٹی سے متعلق اختیارات محدود ہوتے ہیں‘۔
ایران کے نومنتخب اصلاح پسند کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق صدر ابراہیم رئیسی کے نقش قدم پر چلیں۔سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے آج ہفتہ کو پزشکیان کو ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ منتخب صدر کو “ابراہیم رئیسی کے راستے” پر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ منتخب صدر کو ابراہیم رئیسی کے راستے پر چلنا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…