امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں ،ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں پوری طاقت کے ساتھ اس انتخابی مہم میں سرگرم ہیں ۔ کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ کے بیچ سخت مقابلہ مانا جارہا ہے ، اس بیچ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد روس اب نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی حمایت کرتا ہے۔ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے مشرقی شہر ولادی ووستوک میں اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو اب کاملا ہیرس کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میرے پسندیدہ امیدوار تو جو بائیڈن تھے لیکن انہیں دوڑ سے باہر کردیا گیا لیکن میرے تمام حامی کاملا ہیرس کو سپورٹ کریں گے تو ہم بھی یہی کریں گے، ہم ان کی حمایت کریں گے۔
تاہم روسی صدر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عوام کس کا انتخاب کرتے ہیں اور اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا روس کیا سوچتا ہے یا کس کی حمایت کرتا ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ انتخابات میں کون فیورٹ ہے، اس کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، یہ کام بھی امریکی عوام نے کرنا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے ہر وقت ہنستی مسکراتی کاملا ہیرس کی حمایت کردی، امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک تقریب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔پیوٹن نے کہا کہ کاملا ایسے مسکراتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائیں۔روسی صدر نے کہا کہ اگر کاملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے وہ ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔ولادیمیر پیوٹن نے پھر کہا کہ امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔دوسری جانب صدر پیوٹن کے تبصرے پر ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دینا چاہئیے۔جان کربی نے مزید کہا کہ روسی صدر کو کسی بھی طرح کسی کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہئیے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…