بین الاقوامی

Priyanka Gandhi slams Israel: پرینکا گاندھی کا اسرائیل پر سخت حملہ:400 معصوموں کا وحشیانہ قتل انسانیت پر دھبہ،فلسطینیوں کی بہادری قابل ستائش

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے آج  اسرائیل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے 400 سے زائد معصوم شہریوں کے “وحشیانہ قتل” سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔سوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں  انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے 400 سے زائد معصوم شہریوں، جن میں 130 بچوں سمیت، کے  وحشیانہ قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے انسانیت کا کوئی مطلب نہیں۔ ان کے اقدامات ان کی بنیادی کمزوری اور اپنی حقیقت سے روبرو ہونے کی نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مغربی طاقتیں اسے تسلیم کریں یا فلسطینی عوام کے نسل کشی میں اپنی شراکت کو قبول کریں یا نہ کریں، دنیا کے وہ تمام شہری جن کے پاس ضمیر ہے (بشمول بہت سے اسرائیلی)، اسے دیکھ رہے ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جتنی زیادہ مجرمانہ حرکت کرتی ہے، اتنا ہی وہ اپنے بزدلانہ کردار کو بے نقاب کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی بہادری غالب ہے۔انہوں نے ناقابل تصور مصائب برداشت کیے، پھر بھی ان کا حوصلہ مضبوط اور اٹل رہا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں  ہے جب پرینکا نے فلسطین کی حمایت کی ہو۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک بیگ کے ساتھ پہنچی تھی جس پر “فلسطین” لکھا ہوا تھا، جو تنازع سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کی حمایت میں ایک اشارہ تھا۔بیگ پر تربوز سمیت دیگر نشانات بھی تھے، جو فلسطینیوں کی اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔حالانکہ بی جے پی نے فلسطین کے بیگ کے استعمال پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عبد الرزاق ابو جزر نے پرینکا کے گھر پر ان سے ملاقات کی تھی تاکہ کانگریس رہنما کو کیرالہ کے وائناڈ سے انتخابی فتح پر مبارکباد دیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی تھی۔

پرینکا  گاندھی کے تازہ ترین بیانات اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں جو منگل کے اوائل میں غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں کیے گئے، جس میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ اس حملے نے جنوری سے جاری نازک جنگ بندی کو توڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان حملوں کا حکم دیا، جن میں بہت سی خواتین اور بچوں کی جان گئی،اور اب یہ اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ ابھی شروعات ہے ۔مزید حملے ہوتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NIA will Investigate Pahalgam Terrorist Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے، وزارت داخلہ نے دیا حکم

ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر…

13 minutes ago

Mohan Bhagwat on Pahalgam attack: پہلگام حملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، ’’حکمراں کا فرض ہے کہ وہ اپنی رعایا کی حفاظت کرے‘‘

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کتاب 'دی ہندو منیفیسٹو' کی ریلیز…

2 hours ago

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…

2 hours ago