بین الاقوامی

US President Donald Trump claims to put pressure on Israel: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا اسرائیل پر دباؤ  بنانے کا دعویٰ، اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے غزہ کی امداد کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں انسانی امداد کی قلت میں اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات اور خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعہ کو خبردار کیا کہ غزہ میں طبی سامان ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کے داخلے پر اسرائیلی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کیا کہ غزہ میں اس کے پاس موجود خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے سات ہفتوں سے زائد عرصے تک تمام امداد روک رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس کے ذریعے متنبہ کیا کہ طبی سامان کی بھی یہی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ” طبی سامان ختم ہو رہا ہے”۔ انہوں نے امدادی پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کی “زندگی اس امداد پر منحصر ہے”۔

خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل پر بات چیت کی ہے اور نیتن یاہو نے اس اقدام سے اطمینان محسوس کیا ہے۔ رائٹیرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران مطلع کیا کہ غزہ کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ امریکہ ان کا خیال رکھے گا، خاص طور پر ادویات اور خوراک کی شدید ضرورت کے پیش نظر انہیں امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ نے ایک نیا انتباہ جاری کیا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران غزہ میں تقریباً نصف ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ”اسرائیلی فوج کی طرف سے بار بار نقل مکانی کے احکامات جاری کرنے سے فلسطینیوں کو غزہ کے ایک تہائی سے بھی کم رقبے میں منتقل کیا گیا ہے۔ انروا نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ منتشر، غیر محفوظ اور ناقابل رہائش ہے۔

دریں اثناء غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی فوج “حماس کے خلاف اپنی فوجی کامیابیوں کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں”۔ انہوں نے “ایکس” ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ “ہزاروں اسرائیلی فوجی اور ریزروسٹ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے دہشت گردوں کو تباہ کرنے کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں”۔

انہوں نے زور دیا کہ “کامیابیاں بہت اچھی ہیں لیکن خطرات بہت زیادہ ہیں اور قیمت بھی زیادہ ادا کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے تمام اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ عسکری قیادت اور سپاہیوں کی حمایت کرکے ان کے حوصلے بلند رکھیں۔

یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے دو روز قبل اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلک ہوگیا جب کہ جمعہ کو ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔ یسرائیل کاٹز نے ایک سے زیادہ بار خبردار کیا کہ وہ قیدیوں کو رہا کرنے اور حماس کو تباہ کرنے سے پہلے غزہ پر جنگ نہیں روکیں گے۔ اسرائیل نے اس سے قبل 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران 400 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔

جبکہ غزہ میں وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 51,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں۔ ساحلی پٹی میں تقریباً 80 فی صد عمارتیں ۔ بیشتر تر ہسپتال مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے تھے۔ خوراک اور طبی امداد کی کمی کی وجہ سے غزہ میں غذا اور طبی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Impeachment Notice Against CEC: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا نوٹس: کیا ہے معاملہ؟

اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…

19 seconds ago

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

52 minutes ago

Deendayal Upadhyaya Jayanti: دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام، کہا- ’انتودیہ ہی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…

1 hour ago