بین الاقوامی

PM Modi’s US visit: وزیر اعظم مودی کا امریکہ دورہ ’تاریخی‘ اور دنیا کے لئے شاندار- امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کا بیان

PM Modi’s US visit: امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ ہونے والے امریکی دورے کو ’’تاریخی‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ پتہ چلے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری لوگوں پرمرکوزاورپوری دنیا کے لئے اچھا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھو نے کہا کہ ’’صدر جو بائیڈن کی دعوت پر وزیراعظم مودی کا امریکہ کا آئندہ سرکاری دورہ تاریخی ہے۔‘‘ وزیر اعظم اورصدرجوبائیڈن نے مل کر ہمارے دوطرفہ تعلقات کونئی توانائی اوررفتار فراہم کی ہے۔

مستقبل کے امکانات کو ملے گی تقویت
ہندوستانی سفیرترنجیت سنگھ سندھو نے کہا، “یہ دورہ دونوں رہنماؤں کے لئے ایک ساتھ وقت گزارنے، پیش رفت کا جائزہ لینے اورمستقبل کے بے شمارامکانات کے بارے میں رہنمائی کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ یہ دورہ یہ ظاہرکرے گا کہ ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری عوام پرمرکوزہے اورنہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے بہترہے۔

وزیراعظم مودی آئندہ ماہ جائیں گے امریکہ

ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی صدرجو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی دعوت پر اگلے ماہ امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ تاہم وزیراعظم کے دورے کے دورانیے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئرنے بتایا تھا کہ مودی اپنے دورے کے دوران 22 جون کو ریاستی عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ جین پیئرنے کہا، ’’وزیراعظم مودی کا دورہ ایک آزاد، کھلے، خوشحال اورمحفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اور دفاع، صاف توانائی اورخلا وغیرہ میں اسٹریٹجک ٹکنا لوجی کی شراکت داری کومزید مضبوطی فراہم کرے گا۔‘‘

جو بائیڈن کی طرف سے ملی دعوت

امریکی صدرجوبائیڈن کی دعوت پروزیر اعظم مودی کے دورے کے بارے میں وہائٹ ہاؤس کے اعلان کا بڑے پیمانے پرخیرمقدم کیا گیا۔ ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین روکھنہ نے میڈیا ایجنسی کو بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہائٹ ہاؤس نے وزیراعظم مودی کو سرکاری دورے کی دعوت دی ہے، جس سے ہمارے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یوایس انڈیا اسٹریٹجک اینڈ پارٹنرشپ فورم کے صدرمکیش آگھی نے کہا کہ جون میں مودی کا دورہ دوطرفہ شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانے کا بہترین موقع ہوگا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago