مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے آریان خان کروزکیس سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ممبئی این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹرسمیر وانکھیڑے اور تین دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی (جھارکھنڈ) اور کانپور(اتر پردیش) میں 29 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ دوسال قبل سمیروانکھیڑے نے مقبول اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو مبینہ کروزڈرگس کیس میں گرفتار کیا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، سی بی آئی نے جمعہ کو ممبئی این سی بی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڑے کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی حکام نے بتایا کہ کروزڈرگ کیس میں سمیر وانکھیڑے نے آرین خان کو پھنسانے کے لئے 25 کروڑ روپئے کی رشوت مانگی تھی اوراس معاملے میں سمیر وانکھیڑے کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر50 لاکھ روپئے لئے تھے۔ اس کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے ممبئی، دہلی، رانچی (جھارکھنڈ) اور کانپور (اتر پردیش) میں ان کے 29 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔
ان لوگوں پر ہے الزام
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو این سی بی کی ٹیم نے 2 اکتوبر2021 کو کارڈیلیا کروز شپ پرمنشیات کے ایک مبینہ کیس میں گرفتارکیا تھا۔ سمیر وانکھیڑے کے علاوہ، سی بی آئی نے وشو وجے سنگھ، اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ، این سی بی، ممبئی زونل یونٹ، این سی بی کے اس وقت کے انٹلی جنس افسرآشیش رنجن، کے پی گوساوی اور سانویل ڈیسوزا اور دیگر نامعلوم افراد پر بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان لوگوں پر ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لئے مجرمانہ سازش کرنے کا الزام ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…