بین الاقوامی

Indian Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے سڈنی میں ہندوستانی نژاد لوگوں سے خطاب کیا، پی ایم مو دی کا میگا شو ،

Indian Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے سڈنی کے کڈوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران گنپتی بپا موریا، بھارت ماتا کی جئے اور مودی-مودی کے نعرے لگائے گئے۔ پروگرام کے دوران پی ایم مودی کے ساتھ آسٹریلیا کے پی ایم اینتھونی البانی بھی موجود تھے۔ پی ایم مودی سڈنی کے اولمپک پارک میں واقع اس اسٹیڈیم میں 20 ہزار ہندوستانیوں سے خطاب کیا ہے۔ یہاں ثقافتی اور رنگا رنگ پروگراموں کے ذریعے پی ایم مودی کا استقبال کیا گیا۔ اس سے پہلے طیارے کی مدد سے پی ایم مودی کے استقبال کے لیے سڈنی میں آسمان پر ‘ویلکم مودی’ لکھا گیا ہے۔

ہندوستانی برادری کے لوگ بہت خوش نظر آئے

اسٹیڈیم میں کئی لوگ ترنگے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ جو موسیقی کے ساتھ ہدنوستان کا قومی ترانہ وندے ماترم گایا گیا۔ ایک خاتون آرٹسٹ نے کہا، ’’ہم سب بہت خوش ہیں۔ ہم نے اس کارکردگی کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں  نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کمیونٹی پروگرام کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی کو سننے کے لیے آئی ایک خاتون نے کہا، ’’ہم بہت پرجوش ہیں۔ ہم نے اس لمحے کا کئی مہینوں سے بہت تیاریوں اور بے تابی سے انتظار کیا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ وہ لمحہ آ گیا ہے اور ہم سب اس وقت یہاں موجود ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago