ایس بی آئی کے بعد پی این بی نے 2 ہزار روپے کے متعلق گائیڈ لائن جا ری کی ہے۔ پنجاب نیشنل بینک نے کہا ہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹوں کو بدلنے کے لیے آدھار کارڈ، پین کارڈ یا کوئی بھی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بینک کی جانب سے سبھی شاخوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ پی این بی کی طرف سے یہ معلومات اس وقت دی گئی ہے جب نوٹ بدلنے کے لیے آدھار کارڈ، پین کارڈ کے متعلق فرضی خبریں آرہی تھیں۔ بینک نے کہا کہ بغیر کسی دستاویزات کے 2000 روپے کے نوٹوں کو بینکوں میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔
ایس بی آئی نے بھی دی تھی جانکاری
سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے آدھار کارڈ کے ساتھ فارم بھی بھرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اس پر ایس بی آئی نے ایک گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دو ہزار روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے آدھار کارڈ، پین کارڈ یا کوئی فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ کسی بھی برانچ میں جا کر نوٹ جمع یا تبدیل کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے تھے پرانے فارم
دو ہزار روپے کے نوٹوں کے لین دین کے متعلق پرانے فارم سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے تھے۔ اس صورتحال میں لوگوں کے درمیان کنفیوژن کا ماحول تھا۔ تاہم آر بی آئی کی گائیڈ لائن کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ کوئی دستاویز یا فارم بھرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے بعد ایس بی آئی اور اب پی این بی نے بھی لوگوں کی کنفیوژن کو دور کر دیا ہے۔
50ہزار سے زیادہ رقم پر پین اور آدھار کارڈ
آر بی بی آئی کے مطابق ایک بار میں 2000 روپے کے دس نوٹ یعنی 20 ہزار روپے جمع کیا جا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ رقم جمع کروانے پر رول کے مطابق بینکوں میں پین اور آدھار کارڈ پیش کرنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…