بین الاقوامی

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر کی ملاقات، فلسطین کی خود مختاری سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج پیرکے روزفلسطینی اتھارٹی کے نائب صدرحسین الشیخ سے ملاقات میں فلسطین کی حالیہ پیش رفت پرتبادلۂ خیال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں الشیخ کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے فلسطین کے مقصد اورفلسطینی عوام کے مفادات کی حمایت کے لیے ہونے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

محمد بن سلمان اورالشیخ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی پٹی میں انسانی صورتِ حال پر بین الاقوامی احتجاج کے باوجود اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں بھی سامنے آئی ہے جب گذشتہ ہفتے امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیوط نے قومی سلامتی کے مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی صدرمحمود عباس اوردیگر80 اہلکاروں کے ویزے منسوخ کردیئے۔ یہ پیش رفت اس ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔ عباس نے اس سال اپنے قریبی ساتھی الشیخ کو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کا پہلا نائب صدرمقررکیا تھا۔

غزہ پر قبضے کی کارروائی دوہفتوں کے اندرشروع ہوگی: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے آج پیرکوبتایا ہے کہ فوج نے کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں غزہ شہر کے گھیراؤاورقبضے کے لیے اپنی تفصیلی منصوبہ بندی پیش کی۔ فوج کے مطابق، یہ کارروائی دو ہفتوں کے اندرشروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اگلے دودنوں میں 60 ہزاراضافی فوجیوں کوطلب کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران زیادہ تروزراء نے غزہ سے متعلق کسی جزوی معاہدے کومسترد کردیا، جبکہ فوجی سربراہ ایال زامیر اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے جزوی معاہدے کی حمایت کی۔ تاہم وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے اس معاملے پر ووٹنگ نہیں کروائی کیونکہ یہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ داخلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں غزہ میں ہونے والے فوجی آپریشن “عربات جدعون” کی ناکامی تسلیم کی گئی ہے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ فوج نے جنگ میں “ہرممکن غلطی” کی اورکارروائیوں میں واضح طورپرحکمتِ عملی کا فقدان رہا۔ اس کے نتیجے میں فوج اورسازوسامان کی مسلسل کھپت ہوئی، مگر نہ تو کوئی عسکری برتری ملی اور نہ کوئی سیاسی نتیجہ برآمد ہوا۔

غزہ پٹی میں بھوک سے اموات کی تعداد 348 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارتِ صحت نے آج پیرکے روزاعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قحط اورغذائی قلت کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے اپنے بیان مزید بتایا کہ “یوں قحط کے شکار جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 348 ہوگئی ہے، جن میں 127 بچے ہیں…. 22 اگست کو(آئی پی سی) کی جانب سے غزہ میں قحط کی با ضابطہ درجہ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 70 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں 12 بچے شامل ہیں”۔ وزارتِ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ محاصرے اورخوراک وادویات کی شدید قلت کے باعث غزہ کی انسانی بحران کی صورت حال بدستوربگڑرہی ہے۔ وزارت نے ایک بار پھرعالمی برادری اورامدادی اداروں سے فوری اورہنگامی مداخلت کی اپیل کی۔ گزشتہ بدھ کوامریکہ کے سوا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے کہا تھا کہ غزہ میں قحط “انسانی ساختہ بحران” ہے۔ ان ممالک نے خبردارکیا تھا کہ جنگ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہے۔ کونسل کے 14 اراکان نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ میں فوری، پائے داراور غیرمشروط جنگ بندی، حماس اور دیگر گروپوں کی حراست میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی، خطے میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل اوراسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی پر عائد تمام پابندیوں کو فوری اورغیرمشروط طورختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

1 minute ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

27 minutes ago

Vande Mataram: ’وندے ماترم‘ گیت نے ہندو مسلم برادری کے درمیان بڑا فرق پیدا کیا، چنڈی گڑھ میں منعقدہ سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…

47 minutes ago

India Tourism Record Growth: سیر و سیاحت کرنے والے بھر رہے ملک کا خزانہ، سیاحت میں تاریخی تیزی، گھریلو سیاح 428 کروڑ سے پار

غیر ملکی زرِمبادلہ سے 2.76 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی، سیاحت کے شعبے نے…

59 minutes ago

INDIA Bloc Meeting: انڈیا بلاک کے لیڈر پھر ہوں گے ایک پلیٹ فارم پر! 30 ستمبر کو میٹنگ، CEC گیانیش کمار کے خلاف حکمتِ عملی پر ہوگی بحث

SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…

1 hour ago