زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان دوونڈے کی سیریزکھیلی گئی تھی۔ سری لنکا نے میزبان زمبابوے کو دونوں ہی میچ میں ہرا کرسیریز0-2 سے اپنے نام کرلیا۔ حالانکہ سری لنکا کویہ سیریزجیتنے سے پہلے بڑا جھٹکا لگا، کیونکہ آئی سی سی نے سبھی 11 کھلاڑیوں کو سخت سزا سنائی ہے۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی سزا کوبھی قبول کرلیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔
سری لنکا نے پہلا ونڈے میچ سات رنوں سے جیتا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا کے کھلاڑیوں نے سلواوورریٹ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تھی۔ دراصل، سری لنکا نے مقررہ ہدف سے ایک اوورکم پھینک پائی۔ اس لئے آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت سری لنکا کرکٹ ٹیم کوقصوروارپایا۔ ایسے میں سبھی سری لنکائی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 5 فیصد کی کٹوتی ہوئی۔ اس معاملے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ سری لنکا کے کپتان چرت اسلنکا نے اس جرم کو قبول کرلیا اور سنائی گئی سزا کو بھی تسلیم کرلیا۔
سری لنک نے پہلے ونڈے میچ میں 6 وکٹ کے نقصان پر50 اوورمیں 298 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر291 رن ہی بناسکی اورسری لنکا نے 7 رنوں سے مقابلہ جیت لیا۔ وہیں دوسرے ونڈے میچ میں زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 277/7 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں اتری سری لنکا نے 5 وکٹ سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
ٹی-20 سیریز کا ہوگا آغاز
دو میچوں کی ونڈے سیریزکے بعد زمبابوے اورسری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریزکھیلی جائے گی۔ پہلا میچ تین ستمبر (بروز بدھ) کوکھیلا جبکہ دوسرا مقابلہ 6 ستمبرکو ہونا ہے۔ وہیں آخری مقابلہ 7 ستمبرکوکھیلا جائے گا۔