قومی

Trump on US-India business ties: ڈونلڈ ٹرمپ کا سنسنی خیز دعویٰ، ’’بھارت نے امریکی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیے، دہائیوں سے امریکہ-بھارت تجارتی تعلقات رہے ہیں یکطرفہ‘‘

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان کاروباری تعلقات کئی دہائیوں سے ’’مکمل طور پر یک طرفہ‘‘ اور ’’یک طرفہ تباہی‘‘ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب محصولات (ٹیرِف) صفر کرنے کی پیشکش کی ہے مگر یہ قدم ’’بہت دیر سے‘‘ اٹھایا گیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیر کو ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر اتنے زیادہ ٹیرف عائد کیے ہیں کہ امریکی کاروبار بھارت میں فروخت کرنے کے قابل ہی نہیں رہے۔ انہوں نے لکھا: ’’ہم بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتے ہیں، لیکن وہ ہمارے ساتھ بے پناہ کاروبار کرتے ہیں۔ وہ ہمیں اپنی سب سے بڑی منڈی سمجھتے ہیں مگر ہم انہیں بہت کم بیچتے ہیں — یہ دہائیوں سے مکمل طور پر یک طرفہ تعلق رہا ہے۔‘‘

روس سے خریداری پر تنقید

ٹرمپ نے مزید کہا: ’’بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور دفاعی سازوسامان روس سے خریدتا ہے، امریکہ سے بہت کم۔ اب انہوں نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن یہ برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔‘‘ ٹرمپ نے سنسنی خیز دعویٰ یہ کیا ہے کہ بھارت نے اب اپنے ٹیرف کو زیرو کرنے کی پیشکش کردی ہے تاکہ امریکہ بھی اپنا ٹیرف واپس لے لے لیکن امریکہ اب اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ اب تک بھارت کی جانب نے اس دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکی محصولات اور تجارتی مذاکرات

امریکی صدر نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جو 27 اگست سے 50 فیصد ہو چکے ہیں۔ یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کے مذاکرات کے دوران کیے گئے۔ اس کے علاوہ، بھارت کے روسی تیل کے درآمدات پر بھی 25 فیصد اضافی ٹیرف لگایا گیا ہے۔

بھارت کا سابقہ ردعمل

بھارت کی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے کو ’’بدقسمتی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدامات ’’غیر منصفانہ، بلاجواز اور غیر ضروری‘‘ ہیں۔ بیان میں کہا گیا: ’’ہم اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔‘‘

امریکی سفارتخانے کا مثبت پیغام

اسی دوران، بھارت میں امریکی سفارتخانے نے ایک پوسٹ میں کہا: ’’امریکہ اور بھارت کی شراکت داری 21 ویں صدی کا ایک فیصلہ کن تعلق ہے۔ یہ دوستی ہمارے عوام کو جوڑتی ہے اور ہمیں آگے بڑھاتی ہے۔‘‘ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق: ’’ہمارے عوام کے درمیان پائیدار دوستی ہمارے تعاون کی بنیاد ہے اور ہماری اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھاتی ہے۔‘‘

وزیراعظم مودی کا مؤقف

وزیراعظم نریندر مودی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت چھوٹے کاروباریوں، کسانوں اور مویشی پالنے والوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی، چاہے دباؤ کتنا ہی کیوں نہ ہو۔ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ حکومت امریکی محصولات کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ بھارت اور امریکہ نے رواں سال مارچ میں متوازن اور باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تجارتی معاہدہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کا پہلا مرحلہ اکتوبر-نومبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

53 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

1 hour ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

2 hours ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

2 hours ago