وزیراعظم نریندر مودی 2 ستمبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے یشوبھومی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’’سیمی کون انڈیا–2025‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینے کے قومی وژن کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک کو عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا ہے۔
3 ستمبر کو کانفرنس کے ایک سیشن میں شریک ہوں گے پی ایم مودی
وزیراعظم 3 ستمبر کو صبح 9:30 بجے کانفرنس کے ایک اہم سیشن میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ دنیا کی نمایاں ٹیک کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میں حصہ لیں گے۔ اس مکالمے کا مقصد پالیسیوں، سرمایہ کاری اور تکنیکی شراکت داری کے نئے امکانات کو تلاش کرنا ہوگا۔ 2 سے 4 ستمبر تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کا محور مضبوط، لچکدار اور پائیدار سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کی تشکیل ہے۔ اس میں کئی اہم موضوعات پر سیشنز شامل ہوں گے جیسے کہ سیمی کون انڈیا پروگرام کی پیش رفت، فاب اور ایڈوانسڈ پیکیجنگ پروجیکٹس، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آر اینڈ ڈی اور مصنوعی ذہانت میں اختراعات، ریاستی سطح پر پالیسیوں کا نفاذ، ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (DLI) اسکیم کے اثرات اور اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم اور بین الاقوامی تعاون۔
کانفرنس میں 20,750 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے، جن میں 48 ممالک کے 2,500 سے زیادہ نمائندے، 150 سے زائد مقررین (جن میں 50 عالمی ٹیکنالوجی رہنما شامل ہیں) اور 350 سے زائد نمائش کنندگان موجود ہوں گے۔ کانفرنس کے دوران 6 بین الاقوامی راؤنڈ ٹیبل مباحثے، مختلف ممالک کے نمائشی پویلین اور اسٹارٹ اپس و ورک فورس ڈیولپمنٹ کے لیے مخصوص سیکشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔ یہ سیمی کون کانفرنس دنیا کے دیگر ممالک میں منعقد ہونے والی کانفرنسز کی طرز پر، بھارت کو سیمی کنڈکٹر کے عالمی منظرنامے میں ایک کلیدی کردار عطا کرنے کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سیمی کون کانفرنس کی روایت کا آغاز 2022 میں بنگلور، پھر 2023 میں گاندھی نگر اور 2024 میں گریٹر نوئیڈا سے ہوا اور اب 2025 کی کانفرنس دارالحکومت دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس نہ صرف تکنیکی ترقی بلکہ بھارت کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ وژن کی جانب ایک ٹھوس پیش رفت ہے، جو وزیراعظم مودی کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ بھارت جلد ہی ٹیکنالوجی کا عالمی رہنما بن کر ابھرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
طیارہ بینن سے لاگوس کے لیے معمول کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اسی دوران…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…