بین الاقوامی

Sister Uzma Khan Allowed To Meet Jailed Imran Khan : عوامی دباؤ کے آگے جھکی پاکستان حکومت، بہن عظمیٰ کو جیل میں بند عمران خان سے ملنے کی ملی اجازت، اسلام آباد و راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کی حکومت عوامی احتجاج اور بڑھتے سیاسی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور بالآخر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خانم کو ان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عمران خان گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے ان کی جیل میں موت کی افواہوں نے ملک بھر میں شدید بے چینی اور احتجاج کی لہر پیدا کر دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی صحت اور مبینہ موت کی خبروں کے بعد تحریک انصاف کے کارکن مسلسل اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہو کر شفاف معلومات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوامی دباؤ اتنا بڑھ گیا کہ حالات حکومت اور انتظامیہ کے قابو سے باہر ہونے لگے، جس کے بعد حکومت نے ملاقات کی اجازت کیلئے راستہ ہموار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی عمران خان سے خاندانی ملاقات کی اجازت دے چکی تھی، مگر جیل انتظامیہ مسلسل ان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کرتی رہی۔ اس پابندی نے افواہوں کو مزید تقویت دی اور ملک بھر میں بے چینی میں اضافہ ہوگیا۔

جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع
روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ خانم آج اپنے بھائی سے جیل کے اندر ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئیں، جبکہ باہر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے جو عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بڑے احتجاج یا ہنگامے کو روکا جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کا احتجاجی اعلان
کئی ہفتوں سے عمران خان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کی قیادت نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے، جس کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھا اور ملاقات کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی اجازت کا فیصلہ موجودہ سیاسی کشیدگی میں ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

23 minutes ago

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

2 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

3 hours ago