قومی

مسلمان وسیع تر سماج سے تعامل، مکالمہ اور عوامی ذہن سازی کے لیے محنت کریں: امیر جماعت اسلامی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دوروزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ میں امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع ترسماج سے براہ راست تعامل اورمکالمے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ دوروزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کومتوجہ کیا کہ وہ اپنی سوچ اور سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کوچاہیے کہ وہ صرف اندرونی کمیونٹی مکالمے تک محدود نہ رہیں بلکہ وسیع ترسماج کے ساتھ مسلمانوں کوجوڑنے کی مثبت کوششوں کوفروغ دیں۔
سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اوررہنمائی پرخاص زوردیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طورپرٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اوروہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کوآگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں مؤثرکردارادا کرسکیں۔ انہوں نے وسیع ترمیڈیا برادری کے ساتھ باقاعدہ نیٹ ورکنگ کی اہمیت کوبھی اجاگرکیا۔ سید سعادت اللہ حسینی نے صحافیوں، میڈیا نمائندوں اورایڈیٹروں سے رابطے بڑھانے پرزوردیا تاکہ پیشہ ورانہ روابط اورباہمی تعلقات کومضبوط کیا جا سکے اورمثبت رخ پررائے عامہ کو ہموارکیا جا سکے۔
دوروزہ بوٹ کیمپ قصص 2.0 جماعت اسلامی ہند کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ میں صحافیوں، اسکالرز، طلبہ، میڈیا پروفیشنلزاورجماعت اسلامی کے ریاستی میڈیا ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں تربیتی سیشنز، مباحث، فیلڈ وزٹس شامل تھے۔ پروگرام میں لیکچرز، میڈیا ورکشاپس، بڑے میڈیا اداروں کے تعلیمی دورے، عوامی رائے، جمہوریت کودرپیش خطرات، میڈیا اورکمیونٹی تعلقات پرپینل ڈسکشنزبھی شامل تھے۔ سینئرصحافی رشید قدوائی، ضیا الاسلام، آدتیہ مینن اوردیگرماہرین نے مؤثرمیڈیا کمیونیکیشن، میڈیا اورملی سماجی تنظیموں کے درمیان فاصلے کم کرنے اورنیوزروم کے طریقہ کارکوبہترطریقے سے سمجھنے کے بارے میں خصوصی معلومات فراہم کیں۔ ورکشاپ میں میڈیا اسٹریٹجی، ادارہ جاتی ترقی، اے آئی پرمبنی تخلیقی مواد اورسوشل میڈیا سے وابستگی کے مختلف پہلوؤں پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ پروگرام کا اختتام ایک اوپن سیشن اورانٹرایکٹیوگفتگوکے ساتھ ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تجربات اورخیالات کا آزادانہ تبادلہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 hours ago