قومی

Parliament Winter Session : حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار، ’وندے ماترم‘ پر بھی ہوگی خصوصی گفتگو، کرن رجیجو نے کہا- اپوزیشن ڈیڈ لائن مسلط نہ کرے

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر گزشتہ دو دن سے جاری ہنگامے کے درمیان مرکزی حکومت نے آخرکار اپوزیشن کی بحث کی مانگ منظور کر لی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے واضح کیا کہ حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، لیکن اپوزیشن اس کے لیے وقت کی شرط نہیں تھوپ سکتا۔ ملک بھر میں ووٹر لسٹ کے خصوصی نظر ثانی یعنی ایس آئی آر کی کارروائی کے دوران بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کی مبینہ اموات کو لے کر اپوزیشن مسلسل حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس احتجاج کی گونج پیر کے روز سے پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا کہ اس اہم مدعے پر فوری بحث ہونی چاہیے کیونکہ اس کا تعلق براہِ راست شہری حقوق اور جمہوریت کے تحفظ سے ہے۔

راجیہ سبھا میں بحث کی منظوری
منگل کے روز راجیہ سبھا میں شدید ہنگامے کے دوران ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ”لوگ مر رہے ہیں اور اس کے باوجود ایس آئی آر کی کارروائی تیزی سے چل رہی ہے۔ جمہوریت اور عوام کے مفاد میں اس پر فوراً بحث ضروری ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو انسانی جانوں کے معاملے پر حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت ہر اہم موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اپوزیشن کا یہ رویہ مناسب نہیں کہ وہ وقت مقرر کرے اور حکومت پر دباؤ ڈالے۔

اپوزیشن ڈیڈ لائن مسلط نہ کرے: رجیجو
رجیجو نے سخت لہجے میں کہا کہ ”پارلیمانی جمہوریت میں گفتگو ضروری ہے۔ ملک میں لاتعداد اہم موضوعات ہیں۔ آپ ایک مسئلے کو لے کر باقی موضوعات کو کم اہم نہیں بنا سکتے۔ ہم بحث کے لیے تیار ہیں لیکن پہلے مشورہ تو ہونا چاہیے۔ اپوزیشن ڈیڈ لائن لگا کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ حکومت کو فوراً جواب دینا ہوگا“۔ انہوں نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “آپ انتخابات جیت نہیں پا رہے، عوام کو آپ پر بھروسہ نہیں، اور آپ اپنا غصہ پارلیمنٹ میں نکال رہے ہیں۔ یہ مناسب طریقہ نہیں۔”

’وندے ماترم‘ پر خصوصی بحث اگلے ہفتے
اسی دوران لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی (BAC) کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ قومی ترانہ ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہونے پر خصوصی بحث ہوگی۔ یہ بحث آئندہ پیر، 8 دسمبر 2025 کو منعقد کی جائے گی اور اس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی خود کریں گے۔

اپوزیشن کا دباؤ اور حکومت کی رضامندی
ایس آئی آر کے معاملے پر اپوزیشن کے دباؤ اور حکومت کی رضامندی کے بعد امکان ہے کہ سرمائی اجلاس کا ماحول کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔ تاہم ’وندے ماترم‘ پر خاص بحث کا فیصلہ حکومت کی ’ثقافتی ایکتا‘ کے پیغام کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان یہ ٹکراؤ آنے والے دنوں میں مزید سیاسی گرمی پیدا کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

5 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

6 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

7 hours ago