رئیلیٹی شو بگ باس 19کے ویک اینڈ کا وار نے شائقین کو اس وقت چونکا دیا جب مشہور ٹی وی اداکارہ اشنور کور کو اچانک شو سے باہر کر دیا گیا۔ ان کا ایویکشن نہ صرف ناظرین کے لیے حیران کُن ثابت ہوا، بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث چھڑ گئی۔ شو سے باہر آنے کے بعد پہلی بار اشنور کور نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کھل کر اپنے دل کی بات بیان کی اور اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
اتوار کے روز ایویکشن کے بعد اشنور کور نے اپنے چاہنے والوں سے انسٹاگرام لائیو پر گفتگو کی۔ گھر کے اندر کئی ہفتوں تک رہنے کے بعد ان کی آواز میں ایک طرح کا سکون بھی تھی اور دکھ بھی۔ انہوں نے بتایا کہ باہر آنے کا فیصلہ ان کے لیے بھی اتنا ہی اچانک اور تکلیف دہ تھا جتنا فینز کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فائنل سے صرف ایک ہفتہ پہلے انہیں گھر سے باہر کر دیا جائے گا۔
اشنور کور نے جذباتی انداز میں کہا کہ جیسے ہی وہ باہر آئی ہیں، فینز کی بے پناہ محبت اور سپورٹ نے انہیں مضبوط بنا دیا۔ فائنل سے کچھ دن قبل باہر ہونا تکلیف دہ ضرور ہے، مگر وہ اسے قسمت کا فیصلہ مان کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں رہتے ہوئے وہ اپنے فینز کو بہت یاد کرتی تھیں، اسی لیے باہر آتے ہی سب سے پہلے لائیو آکر بھروسہ دلایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔
فزیکل وائلنس ہونے پرہوئیں شو سے باہر
ان کی رخصتی ایک ٹاسک کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد ہوئی، جہاں ان پر الزام لگا کہ انہوں نے ساتھی کنٹیسٹنٹ تانیامتل کو لکڑی کے تختے سے جان بوجھ کر چوٹ پہنچائی۔ شو کے ہوسٹ سلمان خان نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اگرچہ اشنور کور نے کہا کہ یہ سب غلطی سے ہوا اور ان کا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہ تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ شو کی ٹیم نے اسے فزیکل وائلنس کے زمرے میں شامل کیا۔
اشنورکور کا باہر ہونا فینز کو ہضم نہ ہوا اور سوشل میڈیا پر جلد ہی #UnfairEviction ٹرینڈ کرنے لگا۔ کئی ناظرین نے کہا کہ شو میں اس سے پہلے بھی کئی بار جسمانی جھڑپیں ہو چکی ہیں، لیکن اتنی سخت کارروائی کبھی نہیں ہوئی۔ لائیو دوران اشنور کور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو فیصلہ ہو گیا اسے بدلا نہیں جا سکتا۔ اگرچہ ان کا خواب فائنل تک پہنچنا تھا، مگر اب وہ حقیقت قبول کرتی ہیں۔
جب ایک فین نے پوچھا کہ کیا وہ بگ باس 19 کے فائنل میں نظر آئیں گی، تو اشنور کورن نے خوشی سے ہاں میں جواب دیا۔ شو کا گرینڈ فینالے 7 دسمبر کو ہوگا، جہاں وہ بطور سابق کنٹیسٹنٹ شریک ہوں گی۔ اسی ہفتے شہباز بدیسا بھی باہر ہو گئے اور ان دونوں کے ایک ساتھ ایویکشن نے کھیل کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…