نئی دہلی، 9 نومبر(بھارت ایکسپریس): آج ٹی-20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا پہلا میچ ہوا، جس میں پاکستان نے نیوزیلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ نیوزیلینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان کی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
نیوزیلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جس کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزیلیند نے20 اوور میں 152 رن بنائے۔ نیوزیلینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 53 رن بنائے۔ وہیں کین ولیمسن نے بھی اچھی بلے بازی کی اور 46 رن بنائے۔پاری کے دوران پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے 2 وکٹ اور نواز نے 1 وکٹ لیا۔اس طرح سے نیوزیلینڈ نے پاکستان کو 153 رن کا ہدف دیا۔
دوسری طرف ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستان کی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقسان پر ٹارگیٹ کو حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنایا۔ اس دوران پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے وہیں کپتان بابر اعظم نے بھی 53 رن بنائے۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…