یکم نومبر سےشہباز شریف چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ شہباز شریف نے اپنے آئندہ دورہ سے متعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چائنہ میڈیا گروپ کو انٹرویو دیا۔ اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ اس بار انہیں دورہ چین کی دعوت دی گئی ہے جس سے پاکستان اور چین کی دوستی کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے پہلے بیچ میں شامل ہیں اس کےلئے انہیں بہت فخر ہو رہا ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ متاثر بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “چین ہمارا دوست برادر ملک ہے، جو ہماری دوستی کی گہرائی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے، امید ہے کہ اس دورے سے ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور چین کے ساتھ تجارتی اور تزویراتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ “میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کی چیانگ سمیت چینی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا منتظر ہوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہوں۔”
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بے مثال سیلاب آیا تھا، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر ہم چینی حکومت، چینی عوام اور چینی کمپنیوں کے بے حد مشکور ہیں، انہوں نے بڑی مقدار میں خوراک فراہم کی ہے۔ دوائیاں، مچھر دانی اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا اور چینی حکومت نے ہماری بہت مدد کی ہے۔تین دن پہلے مجھے ایک اور پیغام ملا کہ چینی حکومت ہم سے جاننا چاہتی ہے کہ چین پاکستان میں قدرتی آفات سے نجات کے لیے مزید کیا کر سکتا ہے۔ تو ہم ان کا شکریہ کیسے ادا کریں؟ ۔ میں اس احساس تشکر کے ساتھ چین کا دورہ کروں گا۔”
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ چین ایک غریب اور کمزور ملک سے ترقی کر کے خوشحال ملک میں تبدیل ہوا ہے جو ایک بے مثال معجزہ ہے۔ پاکستان چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے کی امید رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی جانب سے ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ کی مشترکہ تعمیر کے اقدام نے عالمی برادری کو بہت زیادہ تعاون دیا ہے اور پاکستان ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ اقدام سے مستفید ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…