سوڈان کی جنوب مشرقی بلو نائیل ریاست میں حالیہ قبائلی تنازعے کے دوران 287 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہیں ایک مقامی اہلکار نے تصدیق کی کہ 239 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، بلو نائیل ریاست کے وزیر صحت جمال ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس حادثہ میں مزید لوگوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورنسک میڈیسن ٹیم کئی جلی ہوئی لاشوں کی موت کی وجہ کا پتہ لگائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان پر حملہ کیا گیا تھا یا انہیں ہتھیاروں سے مارا گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق19 اور 20 اکتوبر کو سوڈان کے مشرقی بلو نائیل ریاست کے ہوسا اور برٹا قبائل کے درمیان تنازعہ ہو گیا تھا۔
جس کے بعد 21 اکتوبر کو، بلو نائیل اسٹیٹ کے گورنر احمد ال اومدہ بادی نے اس کیس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ گورنر نے بلیو نیل میں 30 روزہ آپاتکال کا بھی اعلان کیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…