بین الاقوامی

Shahbaz Sharif gave Offer to Jailed Imran Khan: جیل میں بند عمران خان کو وزیراعظم شہباز شریف نے دیا یہ آفر، کہا- جیل میں اگر پریشانی ہے تو…

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم، اپنے پیش رواورسیاسی حریف عمران خان کوامن کی تجویزدیتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں جیل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تووہ ان کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، اپریل 2022 میں اقتدارسے بے دخل ہونے کے بعد سے اپنے خلاف درج تقریباً 200 معاملوں میں سے کچھ میں قصوروارٹھہرائے جانے کے بعد گزشتہ سال اگست سے جیل میں بند ہیں۔

”آئیے ہم ملک کی بہترین کے لئے بات کریں“

شہبازشریف نے قومی اسمبلی کوخطاب کرتے ہوئے کہا، اگران کے (پی ٹی آئی کے) بانی کوجیل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تومیں دوہراتا ہوں، آئیے بیٹھ کربات کریں۔ آئیے ہم ملک کوآگے لے جانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھیں۔ آئیے ہم ملک کی بہتری کے لئے بات کریں۔ آگے بڑھنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کا دعویٰ

نوازشریف کی قیادت والی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) اورکرکٹرسے لیڈربنےعمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کئی سالوں سے ٹکراو چل رہا ہے، خاص طورپر 8 فروری کے الیکشن کے بعد جس کے بارے میں عمران خان کی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس نے (الیکشن میں) جیت حاصل کی ہے۔ عمران خان کی پی ٹی آئی کے ذریعہ جیتے گئے 2018 کے الیکشن پرتبصرہ کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہم الیکشن میں (دھاندلی) کے باوجود پارلیمنٹ میں شامل ہوئے۔ میرے پہلے خطاب کے دوران لگائے گئے نعرے ہمیشہ تاریخ کی کتابوں میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی نائب وزیرخارجہ نےکہا- امریکہ کو سائنس میں ہندوستانی طلباء کی ضرورت ہے، چینی طلباء سے متعلق بیان نے حیران کردیا!

جیونیوزنے وزیراعظم شہبازشریف کے حوالے سے کہا، ”اگرکسی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، تو میرا ماننا ہے کہ انصاف کا ترازومتاثرہ کے حق میں ہونا چاہئے۔ اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ چاہے وہ کوئی لیڈر ہو یا کسی بھی حلقے کا کوئی شخص ہو۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

2 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

4 hours ago