بھارت ایکسپریس۔
ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف 57 رنوں کی اننگ کھیل کرکئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔ انہوں نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 171 رنوں کے اسکورتک پہنچانے میں اہم تعاون دیا۔ اسی کے ساتھ ہٹ مین ریکارڈوں کی جھڑی لگاتے ہوئے ایم ایس دھونی، وراٹ کوہلی، محمد اظہرالدین اور سوربھ گانگولی کی برابری بھی کرلی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کے کپتان کے طور پر بھی ایک خاص ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کپتان کے طورپر5,000 رن مکمل
روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 57 رنوں کی اننگ کھیلنے کے دوران ہندوستان کے کپتان کے طور پر 5,000 انٹرنیشنل رن مکمل کرلئے ہیں۔ روہت شرما یہ حصولیابی حاصل کرنے والے ہندوستان کے پانچویں کپتان ہیں۔ انہوں نے اب ٹیم انڈیا کے کپتان رہتے ہوئے 122 میچوں میں 5,013 رن بنا لئے ہیں۔
دھونی، کوہلی، اظہرالدین اور گانگولی کی برابری
ان سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں وراٹ کوہلی، مہندرسنگھ دھونی، محمد اظہرالدین اور سوربھ گانگولی ہندوستان کے کپتان کے طور پر 5,000 یا اس سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ اس فہرست میں روہت شرما سے آگے سوربھ گانگولی ہیں، جنہوں نے ہندوستانی کپتان کے طور پر 195 میچ کھیل کر7,643 رن بنائے تھے۔ محمد اظہرالدین تیسرے مقام پر ہیں، جنہوں نے 221 میچوں میں 8,095 رن بنائے۔ حالانکہ دھونی نے سب سے زیادہ میچوں میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی ہے، لیکن وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے کپتان نہیں ہیں۔ انہوں نے 332 مقابلوں میں 11,207 رن بنائے۔ اس فہرست میں سب سے اوپروراٹ کوہلی کا نام ہے، جنہوں نے 213 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے 12,883 رن بنائے تھے۔
روہت شرما کے نام درج ہوا یہ ریکارڈ
وراٹ کوہلی نے 213 میچوں میں 12,883 رن بنائے ہیں۔ مہندرسنگھ دھونی نے 332 میچوں میں 11,207 رن بنائے ہیں۔ محمد اظہرالدین نے 221 میچوں میں 8,095 رن بنائے۔ سوربھ گانگولی نے 195 میچوں میں 7,643 رن بنائے تھے۔ موجودہ کپتان روہت شرما نے 122 میچوں میں 5,013 رن بنالئے ہیں۔ اس طرح سے وہ ان اسٹارکپتانوں کے کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔
روہت شرما کا کیریئر
روہت شرما کے کیریئرپرنظرڈالیں تو انہوں نے اب تک ہندوستان کے لئے 478 میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے کل 19,011 انٹرنیشنل رن بنائے ہیں۔ روہت شرما نے 157 ٹی 20 میچوں میں 4,165 رن بنائے۔ دوسری طرف یک روزہ (ونڈے) کرکٹ میں انہوں نے 262 میچ کھیلتے ہوئے 10,709 رن بنائے ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ میں روہت شرما کے نام 59 میچوں میں 4,137 رن ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…