بین الاقوامی

عمران خان نے شہباز شریف حکومت پر کی تنقید، کہا- ’ہندوستان کی میڈیا بنا رہی ہے پاکستان کا مذاق ‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، شہباز شریف حکومت پر حملہ آور ہیں تو وہیں انہوں نے ہندوستانی میڈیا میں ہو رہی پاکستان کی خستہ حالی کا بھی ذکر کیا۔ پاکستانی عوام کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جو ویڈیو جاری کیا، اس میں پاکستان کی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان کا مذاق بن رہا ہے۔ پیٹ کاٹ کر فوج کو پالا، لیکن سب رائیگاں ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے صدر عمران خان ضیاء شاہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ ایک تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ لیڈران کے پاس اور بیرون ممالک میں بڑی جائیداد ہے اور انہیں پاکستان کے لوگوں کی پرواہ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جس طرح سے آگے بڑھ رہا ہے، ہندوستانی ٹی وی چینل پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں اور خوشی خوشی بتا رہے ہیں کہ ملک کیسا ہے۔ یہ کیسے تباہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

عمران خان موجودہ اقتصادی بحران کے لئے سابق فوجی سربراہ اور گزشتہ سال ملک میں ہوئی اقتدارکی تبدیلی کے لئے ذمہ دار مانتے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘آپ کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ہندوستان کی میڈیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان تباہی کی طرف جا رہاہ ے۔ جب پاکستان بنا تھا، تب ملک کو کس چیز کا خطرہ تھا؟ ہندوستان کے لیڈران کہہ رہے تھے کہ یہ زیادہ دنوں تک نہیں ٹک پائیں گے۔ یہ پھر ہمارے میں مل جائیں گے۔’

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

21 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago