-بھارت ایکسپریس
شارپ شوٹر صابر اور بلی سے ملاقات کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کے خلاف پریاگ راج پولیس کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ امیش پال شوٹ آؤٹ سانحہ سے 5 دن پہلے شائستہ پروین نے عتیق احمد کے قریبی گرگے بلی کے گھر پہنچ کرملاقات کی تھی۔ اس دوران اس کے ساتھ امیش پال قتل سانحہ کا ملزم اور ڈھائی لاکھ کا انعامی صابر بھی تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین پر بھی 25 ہزار کا انعامی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین امیش پال قتل اوراس کے دو سیکورٹی گاڑ کے قتل کے معاملے میں نامزد ہیں۔ انعام کا اعلان ہونے کے بعد شائستہ پروین کی تلاش میں پولیس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ واردات میں شامل شوٹر صابر کے ساتھ سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد پولیس نے شائستہ پروین پر انعام اعلان کیا ہے۔ شائستہ پروین کے علاقہ واردات میں شامل 5 شوٹروں پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
شوٹ آؤٹ سانحہ سے 5 دن پہلے دن ہوئی تھی ملاقات
شوٹ آؤٹ سانحہ سے 5 دن پہلے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کا ایک سی سی ٹی وی سامنے آیا ہے۔ اس فوٹیج میں عتیق احمد کی اہلیہ شاستہ پروین کے ساتھ سفید شرٹ میں چل رہا شارپ شوٹر صابربتایا جا رہا ہے۔ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج 19 فروری کا ہے۔ رات 8 بج کر 57 منٹ پر شائستہ پروین عتیق احمد کے شوٹر بلی کے گھر پہنچی تھیں۔ رات 10 بج کر 20 منٹ پر وہ باہر نکلتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ یعنی شائستہ پروین بلی شوٹر کے گھر پر ایک گھنٹہ 23 منٹ تک ٹھہری تھیں۔ اس دوران شائستہ پروین کے ساتھ شارپ شوٹر صابر بھی موجود تھا، جو امیش پال سانحہ کا ملزم ہے اور اس پرڈھائی لاکھ کا انعام ہے۔
پولیس ملاقات کی وجہ جاننے میں مصروف
بلی کا بھی نام عتیق گینگ میں شامل ہے، جو عتیق احمد کا شوٹر ہ۔ بلی دھومن گنج تھانہ علاقے کے نیوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ایسے میں اب پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس بات کو کھنگالنے میں مصروف ہے کہ حادثہ سے پانچ دن پہلے عتیق احمد کی اہلیہ سے شائستہ پروین شوٹر صابر بلی کے گھر کیوں گئی تھیں؟
-بھارت ایکسپریس
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…