قومی

ایم ایل اے امیش کمار کی مایاوتی سے بڑھی قربت، بی ایس میں شامل ہوں گی ان کی اہلیہ

Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے سیاسی جماعتوں کی گہما گہمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سیاسی جماعتیں اس انتخابی جنگ سے پہلے اپنے لئے ماحول بنانے میں مصروف ہیں۔ یہی سرگرمی اتراکھنڈ میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔ اس درمیان، سیاسی حلقوں میں اس بات کی قیاس آرائیاں تیز ہیں کہ خان پور سے آزاد رکن اسمبلی امیش کمارکی اہلیہ بی ایس پی کا دامن تھام سکتی ہیں۔ اس کی تصدیق ایم ایل اے امیش کمار نے خود کی ہے۔

حال کے دنوں میں امیش کمار بی ایس پی کے لیڈران کے ساتھ نظرآئے تھے، جس کے بعد سے یہ قیاس آرائی کی جانے لگی تھیں کہ وہ بھی بی ایس پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ایسے کسی امکان کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی اہلیہ جلد ہی بی ایس پی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

ہری دوار لوک سبھا سیٹ پر تیاریوں میں مصروف ہیں امیش کمار

رکن اسمبلی امیش کمار ہری دوار لوک سبھا الیکشن لڑنے سے متعلق زوروشور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں بی ایس پی کا دامن تھامنے پر ان کی اہلیہ کو کس سیٹ سے ٹکٹ ملے گا، اس سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ سال اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں خان پور سیٹ سے امیش کمار نے آزاد رکن اسمبلی کے طور پر جیت درج کی تھی۔ انہوں نے اس الیکشن میں تقریباً 6,852  ووٹوں سے جیت درج کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

18 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

30 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

59 minutes ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

2 hours ago