بین الاقوامی

Pakistan Economic Crisis: پاکستان کی اکنامی ڈوبنے کے بعد سری لنکا جیسے حالات، ایک ارب ڈالر کے برابر 227 روپئے

پڑوسی ملک پاکستان میں مسلسل اقتصادی بحران (Pakistan Economy Crisis) گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکومت (Pakistan Government) اس بحران سے ابھرنے کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہے، لیکن اب تک حالات میں تھوڑا بھی سدھار نہیں ہوا ہے۔ بلکہ پریشانی مزید بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کرنسی 8 سال کی کرنسی سب سے نچلی سطح پر ہے اور یہاں اعدادوشمار 5.6 ارب ڈالر تک سمٹ گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی کرنسی میں بھی بھاری گراوٹ کا دور جاری ہے۔ پاکستانی روپیہ (Pakistani rupees) ڈالر کے مقابلے 227.8  کے لیول پرپہنچ گیا ہے۔

تین ماہ میں 10 روپئے کی گراوٹ

ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب پاکستانی روپئے میں ڈالر کے مقابلے اتنی بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ حالانکہ پاکستانی حکومت آئی ایم ایف سے 6.5 ارب ڈالر کے لون کے لئے بات کر رہی ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے اندر پاکستانی روپئے کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے 10 روپئے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اکتوبر میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپئے کی قیمت  217.79 ڈالر تھی۔

پاکستان ہوجائے گا دیوالیہ!

پاکستانی اخبارایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، اقتصادی بحران ملک میں تیزی سے گہرا ہوتا جا رہا ہے اور اگر چین اور سعودی عرب سے مدد نہیں ملی تو ملک دیوالیہ ڈکلیئر ہوسکتا ہے۔ دراصل، پاکستان کے پاس امپورٹ کرنے کے لئے 25 دنوں کے لئے غیرملکی کرنسی موجود ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹربینک مارکیٹ میں روپئے کی قیمت سنبھالنے کے لئے کچھ کوششیں کی ہیں، لیکن اب تک ممکن نہیں ہوسکا ہے، لیکن قرض کے بحران کے سبب پاکستان کی اکنامی اور کرنسی میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Nepal PM Prachanda repeats anti-India stance: نیپال کا وزیر اعظم بنتے ہی ‘پرچنڈ’ کا ہندوستان کے خلاف جارحانہ رخ، جانئے پورا معاملہ

بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 270 روپئے

پاکستان کی معیشت سمجھنے والوں کا کہنا ہے کہ بحران بہت تشویشناک ہے۔ بھلے ہی انٹربینک ایکسچینج ریٹ  227.88 روپئے ہے، لیکن یہ پاکستانی روپئے کی حقیقی قیمت نہیں ہے۔ بلیک مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 270 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔  پاکستان نے خام مال کی درآمد میں بھی کمی آئی ہے۔ پاکستان کو آئندہ 6 مہینے میں 13 ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے ہی لائف لائن ملنے کی امید ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

10 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

10 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

11 hours ago