اسپورٹس

پاکستانی گیند باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میں پکڑ لیا امپائر علیم ڈار کا پیر، ویڈیو ہو رہا ہے وائرل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا، جس میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔ نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران امپائرعلیم ڈارکو گیند لگی اور پھر ناراض ہوگئے۔ یہ پورا حادثہ کیمرے میں قید ہوگیا اور ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے ونڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ڈے وون کانوے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 92 گیندوں پر 101 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو بہترین شروعات دلائی۔ کپتان کین ولیمسن نے 85 رن بنائے، لیکن ان کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ 200 رنوں پر 5 وکٹ گنوانے والی ٹیم 261 رنوں کے اسکور پرآوٹ ہوگئی۔ حالانکہ پاکستانی ٹیم اس اسکور کو بھی حاصل نہیں کرسکی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے 261 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بابراعظم کی ٹیم جواب میں 182 رنوں پر ہی سمٹ گئی اور پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا مقابلہ پاکستان نے 6 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان کے بلے بازی آرڈر کو کپتان بابر اعظم نے ایک اینڈ سے سنبھالے رکھا، لیکن دوسری طرف سے ان کو ساتھ نہیں ملا۔ بابر اعظم نے 114 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کپتان نے 79 رنوں کی سست اننگ کھیلی۔ محمد رضوان نے بھی 28 رنوں کا تعاون دیا۔ آغا خان نے 25 رن بنائے، لیکن دیگر بلے بازبابر اعظم کا ساتھ نہیں دے سکے، جس کے سبب 43ویں اوور میں پاکستانی ٹیم آل آوٹ ہوگئی۔

امپائرکو پاکستانی گیند باز نے ماردی گیند

میچ کے دوران نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے ہرکسی کو حیران کردیا۔ پاکستان کے گیند باز نسیم شاہ نے ایک تھرو مارا، جو فیلڈ امپائر علیم ڈار کے پیروں پر جاکر لگی۔ چوٹ لگنے کے بعد امپائرعلیم ڈار کو کافی غصہ آیا اور انہوں نے گیند بازی کر رہے حارث روف کی جو ٹی شرٹ ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی، اسے اٹھاکرزمین پرپھینک دیا۔ چوٹ تیز لگی تھی، لہٰذا نسیم شاہ فوراً وہاں دوڑ کر پہنچے اوران کے پیر پکڑ کر اس جگہ کو سہلانے لگے۔ چوٹ کم ہونے کے بعد پھر سے میچ شروع کیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد پاکستان نے کپتان بابر اعظم کا ردعمل دیکھنے کے لائق تھا۔ وہ تھروامپائرعلیم ڈار کو لگنے کے بعد مسکرا رہے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

3 hours ago