بین الاقوامی

Shan Masood Marriage: پاکستانی کرکٹر نے اپنی منگیتر سے پشاور میں کی شادی، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر

Shan Masood Pakistan: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود نے اپنی منگیتر نشا خان سے شادی کرلی ہے۔ شان مسعود نے 20 جنوری کو پشاور میں شادی کی۔ اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی سمیت کئی عظیم شخصیات موجود رہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان بھی شادی کے دوران دکھائی دیئے۔ شان مسعود اور نشا خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اورلوگ تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

شان مسعود کے گھر پر گزشتہ ایک ہفتے سے شادی سےمتعلق پروگرام منعقد کئے جا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب شادی کے بعد 27 فروری کو کراچی میں ریسپشن رکھا جائے گا۔ اس میں کرکٹ دنیا کی کئی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس شادی تقریب میں مصباح الحق، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم، اظہرعلی اور امام الحق وغیرہ نے شرکت کی۔

شان مسعود نے شادی کے دوران اور اس سے پہللے فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ ان کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ وہ ایک تصویرمیں اپنی بیوی کو بوسہ دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ان دونوں نے شادی سے پہلے ایک دوسرے کو رنگ پہنائی تھی۔ اس کا ویڈیو بھی کافی سرخیوں میں ہے۔ پاکستان کے بہترین کھلاڑی شان مسعود کی شادی سرخیوں میں رہی۔

 

واضح رہے کہ شان مسعود نے پاکستان کے لئے ابھی تک 28 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اور اس دوران انہوں نے 1500 رن بنائے ہیں۔ وہ 6 ونڈے میچوں میں 111 رن بناچکے ہیں۔ انہوں نے 19 ٹی20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago