-بھارت ایکسپریس
Gautam Adani IPO: ایشیا کے سب سے امیرشخصیات میں شامل گوتم اڈانی کم ازکم پانچ کمپنیوں کا ا انیشیئل پبلک آفر (آئی پی او) لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کی طرف سے ہفتہ کے روز یعنی 21 جنوری کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، گوتم اڈانی کا پلان 2026 سے 2028 کے درمیان پانچ کمپنیوں کا آئی پی او لانے کا ہے۔
اے بی پی نیوز کے مطابق، گوتم اڈانی ان کمپنیوں کا آئی پی او لاکر اپنا ڈیٹ ریشیو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی پورٹ سے پاور کے گروپ کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پلان نے گوتم اڈانی اور سرمایہ کاروں کو جوڑ سکیں گے۔ وہیں اڈانی گروپ کے چیف فائنانشیل آفیسر جگشندر سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے اندر کم ازکم پانچ کمپنیاں مارکیٹ میں لسٹ ہونے کے لئے تیار ہیں۔
ان 5 کمپنیوں کا آئی پی او کا پلان
جگشندر سنگھ ن بتایا کہ اڈانی نیو انڈسٹریز لمیٹیڈ، اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ، اڈانی روڈ ٹرانسپورٹ لمیٹیڈ، اڈانی کانیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اڈانی گروپ کے میٹل اور مائننگ یونٹ کا آئی پی او آئے گا۔ سنگھ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی آپریٹنگ جیسا کاروبار تقریباً 30 کروڑ گراہکوں کو سروس دینے والا پلیٹ فارم ہے۔ ایسے میں اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے اور رقم کو مینیج کرنے کے لئے اسے خود کا بزنس کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیمرجر سے پہلے ان بزنس کو یہ دکھانے کی ضرورت ہوگی کہ یہ کاروبار کو آزاد کرنے اور مینیج کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: World Economic Forum: گوتم اڈانی نے کہا- ماضی اب مستقبل کے لئے پیش گو نہیں، ہر ملک بننا چاہتا ہے’آتم نربھر’
سبھی کمپنیوں کی جانچ کر رہا ہے اڈانی گروپ
انہوں نے کہا کہ سبھی بزنس مین کے بارے میں پہلے سے ہی جانچ کرنا شروع کیا جاچکا ہے۔ ایئرپورٹ بزنس پہلے سے ہی آزاد ہے، جبکہ اڈانی نیو انڈسٹریز گرین اینرجی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اڈانی روڈ ملک کو نئے بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر ماڈل دکھا رہا ہے۔ جبکہ ڈیٹا سینٹر کا کاروبار مزید بڑھے گا۔ وہیں میٹل اور مائننگ اڈانی کے الیومینیم، تانبے اور کانکنی خدمات کو کور کریں گے۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…