بین الاقوامی

Pak Army operation in Khyber-Pakhtunkhwa: شمال مغربی خیبر پختونخواہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن، 10 دنوں میں 37 عسکریت پسندوں کو کیا ہلاک

اسلام آباد: پاکستان مسلسل عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں 37 عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر میں جاری فوجی آپریشن کے دوران 10 دنوں میں کم از کم 37 عسکریت پسند ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے جمعہ کی شام ایک بیان جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز خیبر کے علاقے تیراہ میں ان کی مبینہ موجودگی کی بنیاد پر 20 اگست سے عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کر رہی ہیں۔

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز کیے گئے نئے آپریشنز کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر موثر حملہ کیا اور 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج نے کہا کہ جاری کارروائیوں سے عسکری گروپوں اور ان کے ساتھیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں امن قائم ہونے اور عسکریت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

بتا دیں کہ حال ہی میں جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں یکے بعد دیگرے کئی عسکریت پسندوں  کے حملوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago