ہندوستان نے پیرالمپکس میں ایک اور تمغہ جیت لیا ہے۔ روبینہ فرانسس نے ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ روبینہ فرانسس نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل SH1 فائنل میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس طرح ہندوستان کو پیرس پیرا اولمپک گیمز میں پانچواں تمغہ ملا۔ اس سے قبل روبینہ فرانسس کوالیفکیشن میں ساتویں نمبر پر رہی تھیں تاہم فائنل میں انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔
پیرس پیرا اولمپکس کی شوٹنگ میں یہ ہندوستان کا چوتھا تمغہ ہے۔ اونی لیکھرا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ وہیں مونا اگروال نے کانسی کے تمغے پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد منیش ناروال نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا-
خراب آغاز کے باوجود تمغہ پر قبضہ کیا…
روبینہ فرانسس نے کوالیفکیشن میں 556 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد انہوں نے فائنل میں 211.1 سکور کیا۔ اگرچہ ایک وقت میں روبینہ فرانسس دوسرے نمبر پر چل رہی تھیں لیکن وہ چھٹی سیریز میں پیچھے رہ گئیں لیکن اس کے باوجود وہ ٹاپ 3 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
اس سے قبل 25 سالہ روبینہ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ٹاپ ایٹ نشانے بازوں سے پیچھے تھیں لیکن آخر میں انہوں نے واپسی کی۔ اس کے بعد انہوں نے میڈل کی دوڑ میں جگہ بنا لی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی یہ شوٹر تین سال قبل ٹوکیو پیرا اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ساتویں نمبر پر رہی تھی، جب کہ وہ فائنل میں بھی ساتویں نمبر پر رہی، لیکن اس کے بعد اس شوٹر نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح وہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…