بین الاقوامی

Iran’s Atomic Energy Organization’s first response: نہ تو کسی کی موت ہوئی اور نہ ہی تابکاری کا اخراج: ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کا پہلا ردعمل

ہفتہ یعنی 21 جون کو، امریکہ نے B-2 اسٹیلتھ بمباروں اور کروز میزائلوں سے ایران کے تین بڑے جوہری مقامات پر حملہ کیا جو فورڈو، نتانز اور اصفہان میں واقع ہیں ۔ اس کے بعد، ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (AEOI) نے اتوار یعنی22 جون کو پہلا سرکاری بیان جاری کیا۔ اے ای او آئی نے کہا کہ ہماری تمام جوہری سائٹیں محفوظ ہیں۔ کوئی تابکاری کا اخراج نہیں ہوا ہے اور تحقیقات میں کسی قسم کے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

جوہری پروگرام امریکی حملوں سے متاثر نہیں ہوگا

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے واضح کیا کہ ان کا جوہری پروگرام امریکی حملوں سے متاثر نہیں ہوگا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام ایک قومی صنعتی منصوبہ ہے، جسے ہم ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ یہ بیان امریکی دعوے کی براہ راست مخالفت میں آیا ہے جس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فورڈو اب تباہ ہو چکا ہے۔

تابکاری کے اخراج کے خدشات بھی مسترد

اے ای او آئی نے بم دھماکے کے بعد عالمی سطح پر پیدا ہونے والے تابکاری کے اخراج کے خدشات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی چیک میں تمام مراکز تابکاری سے پاک پائے گئے۔ عوام سے کہا ہے کہ ان کے تمام ایٹمی پلانٹ محفوظ ہیں۔ یہ بیان بین الاقوامی جوہری ایجنسیوں کو بھی اشارہ دیتا ہے کہ ایران اپنی سیکیورٹی میں شفافیت دکھانا چاہتا ہے۔

ہم قانونی کارروائی کا عمل شروع کر رہے ہیں

اے ای او آئی نے امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کا عمل شروع کر رہے ہیں اور عالمی فورمز پر امریکہ کی مذمت کریں گے۔ ساتھ ہی ایران نے عالمی برادری سے حمایت مانگی اور پرامن جوہری پروگرام کے حق کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فورڈو جیسی قلعہ بند جگہ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اس قانون شکنی کی مذمت کرے

ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے توقع ہے کہ وہ جنگل کے قانون پر مبنی اس قانون شکنی کی مذمت کرے اور ایران کے حق میں اس کے حقوق کی واپسی کے لیے اس کا ساتھ دے۔

ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی تنظیم

تنظیم نے مزید کہا کہ وہ ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہے کہ دشمنوں کی شیطانی سازشوں کے باوجود، ہزاروں انقلابی اور باہمت سائنسدانوں اور ماہرین کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے اس قومی صنعت کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔ ایٹمی توانائی تنظیم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ضروری قانونی اقدامات اپنی ترجیحات میں شامل کر لیے ہیں۔

ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ہائی الرٹ

ادھر مغربی ایشیا کے تمام امریکی اڈوں کو ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے، کیونکہ امریکہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی جنگ میں براہ راست شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر کیا تھا حملہ

اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی رات کو بغیر کسی اشتعال کے ایران پر حملہ کیا، جس میں تہران میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں اعلیٰ ایرانی فوجی افسران کو ٹارگٹڈ اسٹرائکس میں شہید کر دیا گیا، جبکہ عام شہری بھی براہ راست گھروں پر بمباری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ متعدد آبادی والے علاقے متاثر ہوئے۔

ایرانی مسلح افواج نے بھی حساس اہداف کو نشانہ بنایا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسی دن نئے فوجی کمانڈرز کا تقرر کیا اور اعلان کیا کہ اسرائیل کے لیے زندگی اندھیر ہو جائے گی۔ اس کے فوراً بعد ایرانی مسلح افواج جوابی حملوں کی لہر شروع کر دی، جس میں تل ابیب، یروشلم، حیفہ سمیت کئی شہروں میں حساس اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ سخت اسرائیلی سنسر شپ کے باوجود، ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے تباہی مچانے کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago