بین الاقوامی

Iranian MP makes big statement: ’’امریکی حملے کے بعد ایران این پی ٹی سے دستبرادار ہونے میں حق بجانب‘‘، ایران کے رکن پارلیمان کا بڑا بیان، کہا-ایران کے پاس اور کوئی چارہ نہیں

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ عباس گولرو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبردار ہونے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کی دفعہ 10 کی بنیاد پر ایران یہ قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

الجزیرہ نے عباس گولرو کے حوالے سے بتایا کہ ’’معاہدے کی دفعہ 10 میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی رکن ملک کے لیے اگر غیر معمولی حالات اس کے قومی مفادات کے لیے خطرہ بنیں، تو وہ معاہدے سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔‘‘ ایران پر امریکی حملوں کو انھیں ’’غیرمعمولی حالات‘‘ میں شمار کرتے ہوئے ایرانی رہنما نے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس بنیاد پر ایران کا اس معاہدہ سے علیحدہ ہوجانا جائز ہوگا۔

کیا ہے این ٹی پی معاہدہ؟

واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا، جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کو فروغ دینا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔ یہ معاہدہ پہلی مرتبہ یکم جولائی 1968 کو دستخط کے لیے پیش کیا گیا تھا اور 5 مارچ 1970 کو نافذالعمل ہوا۔ اس کی تشکیل امریکہ، سوویت یونین (موجودہ روس) اور برطانیہ کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی تھی۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملے کے بعد ایران کی سیاسی قیادت، خاص طور پر پارلیمان نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی قانون سازوں کا ماننا ہے کہ جب ایک مستقل سلامتی کونسل کا رکن ملک خود بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو ایران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔ عباس گولرو نے کہا کہ ’’این پی ٹی کی روح اعتماد، احترام اور عالمی قانون کی پاسداری پر مبنی ہے۔ اگر یہ اعتماد ٹوٹ جائے اور ایران کے جوہری پروگرام کو خطرہ لاحق ہو، تو ایران کے پاس پیچھے ہٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

18 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

33 minutes ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

47 minutes ago