صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ماہ کے ہندوستان پاکستان تنازعہ کے دوران ’’فیصلہ کن سفارتی مداخلت‘‘ کے لیے 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے سفارش کرنے کے ایک دن بعد ہی آج پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی ’’مذمت‘‘ کی ہے۔ ایران پر امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں خطے میں ممکنہ کشیدگی میں مزید اضافے پر سخت تشویش ہے۔‘‘
پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر یہ امریکی حملے ’’بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایران کے خلاف جاری جارحیت کی وجہ سے کشیدگی اور تشدد میں غیر معمولی اضافہ انتہائی پریشان کن ہے۔ کشیدگی میں مزید اضافے کے خطے پر شدید نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘
سفارت کاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل: پاکستان
دریں اثنا اسلام آباد نے اس تنازعے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق بات چیت، سفارت کاری کا سہارا خطے میں بحرانوں کو حل کرنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔‘‘
واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے ہفتے کے روز ہی کہا تھا کہ اس نے مسٹر ٹرمپ کو اگلے سال نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کی میزبانی کے تین دن بعد سامنے آیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’حکومت پاکستان نے ان کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران اہم قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…
اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…
بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…