سورو گنگولی
کولکتہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ دورے کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے شبمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم کی تعریف کی۔ سورو گنگولی نے کہا، ’’شبمن گل بہت اچھا کھیلے، ان کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ انگلینڈ میں انہیں اس طرح کی بلے بازی دیکھ کر بہت سکون ملا۔‘‘
ہندوستانی ٹیم نے لیڈز میں اچھی بلے بازی کی اور انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے۔ کیا بھارتی ٹیم یہ میچ جیت پائے گی؟ اس سوال کے جواب میں گنگولی نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ٹیسٹ میں ابھی کافی وقت باقی ہے۔ میچ کا نتیجہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم آگے کیسے کھیلتی ہے۔
درحقیقت انگلینڈ دورہ سے قبل روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس کے بعد شبمن گل کو ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپی گئی۔ سب دیکھ رہے تھے کہ انگلینڈ کے دورے پر نوجوان کپتان کیسی کارکردگی دکھائے گا۔
انگلینڈ کے دورے پر بھی گِل کا بلے باز کے طور پر اچھا ریکارڈ نہیں تھا۔ لیکن، گِل نے لیڈز میں سنچری بنا کر اپنے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے۔ گِل نے 227 گیندوں پر 147 رنز بنائے۔
بھارت نے پہلی اننگز میں بنائے 471 رنز
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 471 رنز بنائے۔ گل کے 147 رنز کے علاوہ رشبھ پنت نے 134 اور یشسوی جیسوال نے 101 رنز بنائے۔ اگر بھارت کے سائی سدرشن، کرون نائر، روندرا جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر اچھی بلے بازی کرتے تو بھارت کا اسکور 550 کے آس پاس ہو سکتا تھا۔
کپتان بین اسٹوکس نے 4 وکٹ حاصل کی
انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے 4 جبکہ جوش ٹونگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ برائیڈن کارسے اور شعیب بشیر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…
دوسری جانب سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے…
فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…
بتایا جا رہا ہے کہ آئی آئی ٹی ممبئی کیمپس میں گزشتہ تقریباً 7 ماہ…
ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…
تفتیش کے مطابق سیا اور چیتن اکتوبر 2025 سے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں…